کاروبار

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اگست میں ملک میں 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کے اعداد وشمار جاری کر دیے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اگست میں ملکی نجی شعبے میں11 کروڑ 32 لاکھ ڈالر براہ راست سرمایہ کاری ہوئی جبکہ نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 9 کروڑ 96 لاکھ ڈالر رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں اسٹاک مارکیٹ سے ایک کروڑ 36 لاکھ ڈالر جبکہ سرکاری شعبے سے 2 کروڑ 55 لاکھ ڈالر نکالے گئے۔ جاری کردہ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ مالی سال کے...
وفاقی حکومت نے گھی ، کوکنگ آئل اور اسٹیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے ٹیکس ریلیف دینے کا اعلان کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک جانب ان شعبوں کو ٹیکس ریلیف دیا ہے تو دوسری جانب غیر رجسٹرڈ صنعتی و کمرشل صارفین کے خلاف شکنجہ مزید سخت کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے اسٹیل سیکٹر، کوکنگ آئل اور بناسپتی گھی کی سپلائی پر عائد کی گئی ایک فیصد اضافی ٹیکس کی چھوٹ دیدی ہے ، ایف بی آر کی جانب سے 2 نوٹیفکیشن جاری کیے گئے، ایک نوٹیفکیشن کے مطابق 12 جون 2013...
ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کو قابو کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مداخلت کی تو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 41 پیسے کمی ہو گئی۔ فاریکس ٹریڈرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالرکی قیمت میں1.41 روپے کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 167روپے70 پیسے پر آ گیا جبکہ کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 94 پیسے اضافے کے ساتھ 168 روپے 18 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے کمی ہوئی ہے اور اب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 169 روپے پر ٹریڈ...
ملک میں روپے کی قدر میں جاری تنزلی اور ڈالر کی اونچی اڑان پر اسٹیٹ بینک نے مداخلت کرتے ہوئے ڈالر کو مزید مہنگا ہونے سے روک دیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آج کے دن کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ایک موقع پر ڈالر 169 روپے 70 پیسے کی سطح تک پہنچ گیا تھا ، اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مداخلت کی جس کے بعد ڈالر کی قدر میں تنزلی دیکھی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد ڈالر 48 پیسے نیچے آیا اور 169 روپے 12 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی...
امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ نہ تھم سکا، ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج انٹر بینک میں روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا اور امریکی ڈالر مزید صفر اعشاریہ11 فیصد مہنگا ہوگیا۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز 168 روپے 94 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہونے والے امریکی ڈالر 18 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 169 روپے12 پیسے پر فروخت ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 90 پیسے کا اضافہ...
وفاقی کابینہ نے گاڑیوں کی مقامی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے آٹو پارٹس پر اضافی کسٹم ڈیوٹی سات فیصد سے دو فیصد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت تجارت نے مختلف اشیاء بشمول آٹو سیکٹر کی مصنوعات پر اضافی کسٹم ڈیوٹی (اے سی ڈی) اور ریگولیٹری ڈیوٹی (آر ڈی) کو ہٹانے کی سمری پیش کی ہے۔ اس حوالے سے کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر فواد چودھری نے بتایا تھا کہ ایک ہزار سی سی سے کم انجن والی چھوٹی گاڑیوں کے سامان کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے جس سے ان گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی...
ملک میں آج معاشی صورتحال منفی رہی، ایک طرف اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی تو دوسری جانب روپے کی قدر بھی گراوٹ کا شکار رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران منفی رجحان رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ آج ہونے والے کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 379 اعشاریہ12 پوائنٹس کی کمی کا شکار رہا جس کے بعد کاروبار کے اختتام تک انڈیکس 46ہزار891 اعشاریہ 34 پوائنٹس کی سطح پر...
وزیراعظم عمران خان نے چینی کمپنیوں کے سربراہان کے وفد سے ملاقات کی، کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چینی سفیر نونگ رانگ بھی چینی کمپنیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران موجود تھے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزراء حماد اظہر، شوکت ترین، اسد عمر اور عبدالرزاق داؤد سمیت دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ چینی کمپنیوں کے وفد نے حکومت پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے...
رواں مالی سا ل کے پہلے دو ماہ میں آٹو سیکٹر بہتری کی جانب گامز ن دکھائی دے رہا ہے، اس عرصے میں گاڑیوں کی فروخت میں 93 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں مجموعی طور پر گاڑیوں کے38 ہزار 568 یونٹس فروخت ہوئے ہیں، تاہم اگست کے مہینے میں جولائی کے مقابلے میں گاڑیوں کی فروخت میں کمی دیکھی گئی، جولائی میں 20 ہزار 669 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں جو اگست میں کم ہوکر 17 ہزار 899 رہ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ٹرکوں کی فروخت میں 150 فیصد،...
ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی۔۔ 47 ہزار کی نفسیاتی حد عبور تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا، 13 ماہ کے بعد 168 روپے کی سطح عبور کر گیاہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 39 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 168 روپے 5 پیسے کا ہوگیا ۔ آخری بار ڈالر اگست 2020 میں 168.43 روپے پر بند ہوا تھا۔28 اگست 2020 کو انٹربینک میں ڈالر 167.43 روپے پر تھا ،مئی 2021 سے اب...
امریکی کمپنی فورڈ موٹر کا بھارت میں کاروبار نہ چل سکا، کمپنی نے امریکی کمپنی بھارت میں کار بنانے کے دونوں پلانٹ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اگر کمپنی نے اپنا کام بند کردیا تو چار ہزار بھارتیوں کی بے روزگاری کا امکان ہے۔ کمپنی بند ہونے سے مالکان کو 2 ارب ڈالر یعنی تین کھرب چھتیس ارب روپے ڈوب جائیں گے،برطانوی میڈیا کے مطابق فورڈ کی جانب سے یہ فیصلہ بھارت میں صارفین کی توجہ حاصل کرنے اور منافع کے حصول کی مسلسل کوشش میں ناکامی کے بعد کیا گیا ہے۔ کمپنی آئندہ سال کی دوسری سہہ ماہی تک ریاست...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے مسلسل 15 ویں مہینے اگست 2021 میں بھی 2 ارب ڈالرز سے زائد کی ترسیلات زر پاکستان بھیجی ہیں۔ البتہ مرکزی بینک نے اپنے اعلامیے میں یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ مہینے میں ملک میں آنے والی رقوم جولائی 2021 کے مقابلے 4.92 لاکھ ڈالرز کم تھیں۔ مرکزی بینک نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ اگست میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 35 کروڑ ڈالرزکی ترسیلات بھیجیں، جب کہ خلیجی ممالک سے 28 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات ملک میں آئیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان...