کھیل

ایک کہاوت مشہور ہے کہ دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے۔ 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر لاہور میں دہشت گردانہ حملہ ہوا تو ایک دہائی تک پاکستان پر عالمی کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے۔ لمبے انتظار کے بعد غیر ملکی ٹیموں نے آنا شروع کیا ہی تھا کہ ملک دشمن عناصر پروپیگنڈا کرنے لگے۔ اس پروپیگنڈے کا نتیجہ یہ نکلا کہ حال ہی میں کچھ روز کے اندر اندر 2 انٹرنیشنل ٹیموں نے پاکستان کے ساتھ اپنے شیڈولڈ میچ یہاں کھیلنے سے انکار کر دیا۔ دونوں یعنی نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے الزام لگایا کہ انہیں سیکیورٹی سے...
دنیا بھر میں کھیل دہشت گردی سے ہی متاثر ہورہے ہیں، وسیم اکرم نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان کی منسوخی پر ملک بھر میں غصے کی لہر دوڑی ہوئی ہے، کھلاڑی ہوں یا شائقین سب ہی نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے فیصلے پر برہم ہیں، اس بار سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے انگلیںڈ کی جانب سے نیوزی لینڈ کے نقش قدم پر چلنے پر تنقید کردی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیریز منسوخی کے فیصلے پر خوب کھری کھری سنائی،ٹوئٹر پیغام میں وسیم اکرم مہاورہ...
نیوزی لینڈ کی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم اپنے دورہ پاکستان پر آئی تو انہوں نے یہاں8 روز تک اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں قیام کیا۔ ان کی سیکیورٹی پر مامور وفاقی پولیس کے اہلکار کتنے لاکھ کی بریانی کھا گئے جان کر آپ حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم سرینا ہوٹل میں آٹھ روز تک قیام پذیر رہی،کیویز ٹیم کی سکیورٹی کیلئے وفاقی پولیس کے 500 افسر و اہلکار تعینات کئے گئے، وفاقی پولیس کی طرف سے 5 ایس پی اور ایس ایس پی آپریشن سکیورٹی کی سربراہی کر رہے تھے۔ آٹھ روز کے دوران...
کرکٹ کی دنیا میں اکثر و بیشتر ایسے دلچسپ واقعات رونما ہوتے ہیں جنہیں ایک عرصے تک یاد رکھا جاتا ہے لیکن حال ہی میں انگلینڈ میں ولیج کرکٹ کے دوران ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس میں بلے باز نے رن آؤٹ ہونے پر شدید غصے کا اظہار کیا۔ اس دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلے باز شاٹ کھیلتا ہے اور رن لینے کی کشمکش میں مبتلا بالآخر رن لے ہی لیتا ہے۔ اس کے رن لینے سے قبل ہی ساتھی بلے باز کریز سے نکل جاتا ہے گیند اس کی توقع سے پہلے واپس کریز پر آ جاتی ہے جس کے...
انگلینڈ بھی نیوزی لینڈ کے نقش قدم پر چل پڑا، انگلش کرکٹ بورڈ نے مردوں اور خواتین کی ٹیموں کا دورہ پاکستان منسوخ کردیا، اگلے ماہ دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہونا تھی،چیئرمین رمیز راجا نے دوغلے معیار پر آگ بگولا ہوگئے، کہا مغربی بلاک اکٹھا ہوگیا ہے، اب آسٹریلیا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے، ہم بھی لحاظ نہیں کریں گے، نیوزی لینڈ سے معاوضہ لیں گے۔ رمیز راجا نے کہا کہ انگلش ٹیم کے دورے کی منسوخی سے مایوسی ہوئی،لیکن یہ متوقع تھا کیونکہ یہ سارا بلاک بدقسمتی سے اکٹھا ہوجاتا ہے،انگلینڈ کی ٹیم کے دستبردار...
بھیڑ کے روپ میں موجود بھیڑیوں سے ہوشیار رہیں، ڈیرن سیمی انگلش کرکٹ بورڈ کے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کے فیصلے پر برس پڑے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کے مقبول ترین غیر ملکی بلے باز ڈیرن سیمی نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے فیصلے پر ای سی بی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ بھیڑ کے روپ میں موجود بھیڑیوں سے ہوشیار رہیں۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ ان بھیڑیوں کو کھانا کھلانے کے باوجود یہ آپ کو تب کھائیں گے جب آپ سو رہے ہوں گے۔ کچھ روز...
بلوچستان ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی تقرری پر سابق فاسٹ بولر عمر گل کا شدید ردعمل سامنے آگیا، عمر گل نے بلوچستان ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی تقرری پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا رویہ غیر اخلاقی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کوچ کی تقرری کے معاملے پر عمر گل نے اپنے ٹوئٹر پر بلوچستان کے اسسٹنٹ کوچ کے لیے ساری کارروائی مکمل کرنے کے بعد گرانٹ بریڈ برن نے یقین دہانی کروائی تھی کہ میرے نام کی سفارش کی گئی ہے۔ سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ وہ بلوچستان ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ بننے کے لیے ایک ہفتے تک...
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے اپنی حکومت اور کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کو منسوخ کیے جانے کو شرمناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ اس عمل سے پاکستانی کرکٹ شائقین کو مایوسی ہوئی ہے۔ کین ولیم سن نے کہا کہ وہ زیادہ تفصیلات نہیں جانتے مگر یہ سب اچانک ہوا ہے۔ کیویز کپتان نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ لورز موجود ہیں جن کی جانب سے کرکٹ کو بہت زیادہ دیکھا اور پسند کیا جاتا ہے۔ پاکستانی قوم کیلئے یہ فیصلہ مایوس کن تھا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے...
پہلے لوگ پوچھتے تھے پاکستان جانا محفوظ ہے؟ اب پوچھتے ہیں پاکستان میں کھانا کہاں جا کر کھائیں، ڈیرن سیمی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کرکٹر ڈیرن سیمی نے کہا کہ پہلے لوگ ان سے پوچھا کرتے تھے کہ کیا پاکستان جانا محفوظ ہے؟ لیکن اب لوگ پوچھتے ہیں کہ پاکستان جا کر کھانا کہاں سے کھانا چاہیے؟ ڈیرن سیمی نے مزید کہا کہ کرکٹ کی فیلڈ کے ماہرین بھی کہتے ہیں کہ جب پاکستان محفوظ ہے تو پھر ہمیں اعتماد کرنا چاہیے۔ میں تو گزشتہ 6سال سے یہاں آ رہا ہوں میرا تو تجربہ...
کیوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے دوبارہ دورہ پاکستان سے متعلق فی الحال کچھ ہیں کہا جا سکتا۔ منسوخ شدہ میچز کو ہم دوبارہ ری شیڈول کرنے کی کوشش کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ وائٹ نے ایک روز خاموشی کے بعد پاکستان کے اچانک ہونے والے منسوخ دورے کے حوالے سے گفتگو کی۔ ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کیلئے بہت جذبہ رکھتے ہیں، ہم پاکستانی قوم کو ہونے والی مایوسی کو سمجھ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہماری ٹیم کے...
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز منسوخ نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز منسوخ نہ کرنے اپیل کرتے ہوئے میچ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کرنے کی تجویز دی ہے، مائیکل وان کا کہنا ہے کہ اگر سفر کرنا غیر محفوظ ہے تو انگلینڈ کے پاکستان میں میچ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کرنا سمجھدارانہ فیصلہ ہوگا۔ مائیکل وان نے کہا کہ پُرامید ہوں کہ مینز اور ویمنز ٹیموں کے میچز منسوخ...
کیوی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے پُرعزم تھی کیونکہ اس سے قبل پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ اور خطرات سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کیوی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ جمعے کے روز صورتحال بدل گئی، اس حوالے سے دی گئی ہدایات اور ممکنہ خطرے کے پیش نظر حالات بھی بدل گئے۔ ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کی منسوخی کی مختصر...
نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان کیوں منسوخ کیا؟ نیوزی لینڈ میڈیا نے بڑا دعویٰ کردیا نیوزی لینڈ دورہ پاکستان منسوخ ہونے کی وجوہات بتادیں ، نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق پانج ممالک کے انٹیلی جنس ایجنسیز کے اتحاد نے حملے کا خطرہ ظاہر کیا تھا، جس پر دورہ پاکستان منسوخ کرنا پڑا، نیوزی لینڈ ہیرالڈ کے مطابق نیوزی لینڈ کو پانچ ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے اتحاد سے خبر ملی تھی کہ پاکستان میں ان کی ٹیم کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ فائیو آئیز اتحاد نیوزی لینڈ، کینیڈا، آسٹریلیا، امریکا اور برطانیہ کی خفیہ ایجنسیز...
برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان کو امریکی ایئر لائنز سے کولوراڈو جاتے ہوئے آف لوڈ کردیا گیا، عامر خان کہتے ہیں انتظامیہ نے کہا دوست نے ماسک درست طریقے سے نہیں پہنا تھا، جس پر پولیس نے دونوں کو جہاز سے نکال دیا۔ باکسر عامر خان نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوست نے ماسک ٹھیک پہن رکھا تھا،ایئرلائنز کو کیمروں کی مدد سے دیکھناچاہیے کہ میرے دوست یا میں نے ایسا کچھ نہیں کیا کہ جہاز روک کر اتارا جائے۔ باکسر عامر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ واقعے پر دلی دکھ ہے ، میرے ساتھ پہلے کبھی ایسا نہیں...
لاہور: کرکٹ کے یونیورس باس کرس گیل نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان سے ایک بار پھر پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے سیکیورٹی خدشات پر پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس جانے کے بعد کرس گیل نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیغام میں کہا کہ میں کل پاکستان جا رہا ہوں، کون میرے ساتھ آئے گا؟ کرس گیل کے ٹویٹ کو بھرپور پذیرائی ملی اور پاکستانی شائقین گیل کی پاکستان سے محبت کو سراہتے ہوئے نظر آئے۔ ان کا بیان ٹویٹر پر #UniverseBoss #ChrisGayle جیسے ہیش ٹیگ کی شکل میں ٹاپ ٹرینڈ میں...
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان آکر گراؤنڈ میں نہ اترنے کا فیصلہ کیا،میچ شروع ہونے سے کچھ لمحے قبل ہی سیکیورٹی خدشات کے نام پر پوری سیریزی منسوخ کردی، جس پر نیوزی لینڈ کی ٹیم کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے، پاکستان سے محبت رکھنے والے اور یہاں کی سیکیورٹی پر مکمل یقین رکھنے والے غیرملکی کھلاڑیوں نے بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اپنے انداز میں جواب دیا اور فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا۔ پشاور زلمی اور ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ گزشتہ 6 سال سے پاکستان میں کھیل رہا ہوں اور...
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ ہونے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان کے دورے سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ 24 سے 48 گھنٹے میں پاکستان کے دورے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں سیکیورٹی الرٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے فیصلے کا علم ہے، بورڈ سیکیورٹی ماہرین سے تفصیلی رپورٹ لینے کے بعد ایک سے دو دن میں پاکستان کے دورے سے متعلق کوئی فیصلہ کریں گے۔ اس حوالے سے...
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اچانک سیریز کی منسوخی کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کیوی ٹیم کا خیال رکھنے پر عمران خان کی شکریہ ادا کرتے ہوئے وضاحت کی کہ قومی ٹیم کی سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیسنڈا آرڈرن نے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے منسوخ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے دورے سے دستبرداری کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہیں۔ جیسنڈا آرڈرن نے مزید کہا کہ انہیں اندازہ ہے کہ کھیل کو اس طرح ختم کرنا شائقین کیلئے کتنا مایوس کن...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیریز معطل کرنے کے فیصلے کا معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے اس فیصلے کو آئی سی سی میں اٹھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک افسوسناک دن تھا ، مجھے ہمارے شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کیلئے بہت افسوس ہے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر یکطرفہ طور پر سیریز معطل کرنے اور ٹیم کی واپسی کا فیصلہ...
پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز منسوخ کردی گئی ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے سیریز یکطرفہ طور پر منسوخ کی،سیریز سیکیورٹی کی بنیاد پر منسوخ کی گئی،سیکیورٹی کےفول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی ٹویٹ میں بتایا کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں کسی قسم کوئی خطرہ نہیں،پاکستان انٹیلی جنس ایجنسیز واضح کرچکی ہیں، وزیراعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے رابطہ ہوا ہے،وزیراعظم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کیلئے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی...