کھیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز منسوخ ہونے پر وزیراطلاعات فوادچوہدری اور پی سی پی کا ردعمل سامنے آگیا۔۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سٹیڈیم میں ہونے والا ون ڈے میچ بھی ملتوی کر دیا گیا ، پی سی بی کی طرف سے باضابطہ طور پر ابھی تک میچ ملتوی ہونے کا اعلان کیا گیا ہے، کھلاڑیوں کو ابھی اپنے کمروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ مختصر پریس ریلیز کے مطابق سکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان نیوز ی لینڈ کرکٹ سیریز کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیوزی...
پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ کی ورلڈ سیریز میں ایک اور گولڈ میڈل جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونان میں بیچ ریسلنگ کی ورلڈ سیریز کے تیسرے ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس کے فائنل میں انعام بٹ نے آذربائیجان کے ریسلر کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فائنل کے مقابلوں میں تین منٹ کی فائٹ 2-2 پوائنٹس سے برابر رہی ، آخری پوائنٹ انعام بٹ نے حاصل کیا جس کی بنیاد پر انہیں میچ کا فاتح قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بیچ...
ملک کے 2 قومی ہیروز جنہوں نے ملک کا نام روشن کیا وہ دھوکے بازوں کے ہاتھوں فراڈ کا شکار ہوکر لاکھوں روپے سے محروم ہوگئے ہیں۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو اولمپکس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب اور ماؤنٹ ایورسٹ، کے ٹو کی چوٹیاں سر کرنے والے شہروز کاشف کو ایک شخص نے سرکاری اہلکار بن کر گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹیکس کی مد میں لاکھوں کا چونا لگادیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جعل ساز نے خود کو وفاقی وزیر کا پی اے بتایا اور گاڑی کی رجسٹریشن ، ٹیکس کی مد میں بھاری رقم...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد شہر قائد میں اپنے بیٹے عبداللہ کے ہمراہ موسم انجوائے کرنے نکلے تو شہریوں نے بھی ان کے ساتھ گفتگو کے خوب مزے لیے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں بارش کے سبب موسم سہانا ہوگیا تھا جس کے بعد سرفراز احمد اپنے بیٹے کے ہمراہ بائیک پر سڑکوں پر نکل آئے، ایسے میں شائقین کرکٹ نے نہ صرف ان کی ویڈیو بنائی بلکہ ان سے گفتگو کی کوشش بھی کرتے دکھائی دیئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد کے ایک مداح نے کہا کہ " سیفی...