اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔۔ اسحاق ڈار 4سال قبل یعنی 2018 میں سینٹ انتخابات میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے
ان سینٹ انتخابات کا انعقاد 3 مارچ 2018 کو ہوا تھا جب مسلم لیگ ن کی حکومت تھی۔ الیکشن سے قبل ہی اسحاق ڈار وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے طیارے میں بیٹھ کر فرار ہوگئے تھے اور کئی سال تک لندن میں مقیم رہے۔
اس دوران ملک میں عام انتخابات کے نتیجے میں تحریک انصاف برسراقتدار آئی اور عمران خان وزیراعظم بن گئے۔اسحاق ڈار کی رکنیت معطل رہی اور وہ پاکستان نہ آئے
اسحاق ڈار کو عدالتوں نے مفرور اور اشتہاری بھی قرار دیا اور انکے دائمی وارنٹ بھی جاری ہوئے۔
عمران خان کے ساڑھے 3 سال حکومت کرنے کے بعد آپریشن رجیم چینج کے نتیجے میں حکومت تبدیل کردی گئی اور شہبازشریف پیپلزپارٹی، ایم کیوایم، جے یو آئی، باپ اور دیگر جماعتوں کیساتھ ملکر وزیراعظم بن گئے۔
انکے وزیراعظم بننے کے بعد بھی اسحاق ڈار واپس نہ آئے اور آخر کار 4 ماہ بعد اسحاق ڈار وزیرخزانہ نامزد ہوکر وطن واپس لوٹے