میں نےایسا کوئی بیان نہیں دیا،میرے لیےسب کی مائیں،بہنیں قابل احترام ہیں

8nazshsibabrbjh.png


سوشل میڈیا پر پچھلے کچھ دنوں سے کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم اور پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کے مداحوں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے جس کا آغاز نازش کے انسٹاگرام پیج پر سوال وجواب کے سیشن میں ان کی شادی بارے سوال کے بعد ہوا تھا۔

نازش جہانگیر کی طرف سے اب بابر اعظم کے حوالے سے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر حال ہی میں ان کے وائرل وائرل ہونے والے بیان کی وضاحت جاری کر دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر نازش جہانگیر نے اپنے مداحوں کے ساتھ سوال وجواب کا ایک سیشن رکھا تھا جس میں ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ اگر بابر اعظم نے انہیں شادی کی پیشکش کی تو وہ کیا جواب دیں گی؟ نازش جہانگیر نے مداح کو اپنے جواب میں کہا تھا ان کی طرف سے ایسی کسی پیشکش کو قبول کرنے کے بجائے وہ معذرت کر لیں گی۔

نازش جہانگیر کا یہ بیان سوشل میڈیاپر وائرل ہونے کے بعد بابر اعظم کے مداحوں کی طرف سے غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی گئی۔ بابر اعظم کے مداحوں کی طرف سے تنقید کے بعد نازش جہانگیر کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل سے ایک سٹوری وائرل ہوئی جس میں ان کی طرف سے بابر اعظم کے مداحوں کو کہا گیا تھا کہ جسے ان کی بات بری لگی ہے وہ انہیں اپنی بہن کا رشتہ دیں اور ان کی جان چھوڑیں۔

نازش جہانگیر نے انسٹاگرام پر اس وائرل سٹوری پر وضاحت جاری کرتے ہوئے اس بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا، میرے لیے سب کی مائیں اور بہنیں قابل احترام ہیں۔ میری پرورش ایسی نہیں ہے کہ میں اپنے ناقدین کو ایسا جواب دوں، میں نے کسی کے ٹرول کرنے پر کبھی ایسا ردعمل نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سکرین شاٹ جعلی ہے اور انتہائی افسوس ہے کہ کیسے کیسے وحشی لوگ اپنا اصلی رنگ دکھاتے ہیں، یہ میرے علاوہ ہمارے بابر اعظم کو بھی بدنام کرتے ہیں، ایسے لوگوں پر صرف ترس ہی آتا ہے۔ گالیاں، بدنامی یا ٹرولنگ جیسی چیزوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا اور میں مزید کوئی بکواس نہیں کرنا چاہتی کیونکہ ایسے لوگوں اور میرے کیلیبر میں بہت فرق ہے، تو آپ اپنا کام جاری رکھیں۔

 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
بات تو سو فیصد صحیحی ہے اس کی معذرت کی ضرورت نہیں۔لوگوں کو کیا اختیار ہے کہ وہ کسی عورت پر پریشر ڈالیں کہ وہ کسی ایسے شخص کے لئے شادی کی حسرت ظاہر کرے جو اس کے لئے اسے مناسب نہیں لگتا جس کے مداحوں کو ایسا لگتا ہے کہ ان کے پسندیدہ شخص کے لئے کسی عورت کو انکار نہیں کرنا چاہئے وہ گھر کی عورتوں سے پوچھ لیں ۔ایکٹریس نے بھی سب. عورتوں کی بات نہیں کی ان لوگوں کی کی ہے جو اسے گالیاں دے رہے تھے اس کی زاتی رائے پر