میڈیکل کالج کی طالبات سے بھری وین پولیس تھانے لے گئی

paah1i1h2h1.jpg


اسلام آباد پولیس نے طالبات کا بھی خیال نہ کیا ڈرائیور کی لاپرواہی پر میڈیکل کالج کی طالبات سے بھری وین کو اسلام آباد پولیس تھانے لے گئی,ڈرائیور کی جانب سے کاغذات نہ دکھانے پر پولیس نے طالبات سے بھری وین کو تھانے منتقل کر دیا جس سے طالبات اور والدین نے تشویش کا اظہار کیا۔

ڈرائیور اور کنڈکٹر نے کہا کہ بچیوں کو ان کے گھروں میں ڈراپ کرنا ہے، ان کے والدین گھروں میں انتظار کر رہے ہوں گے۔ بچیاں وقت پر نہ پہنچیں تو ان کے والدین پریشان ہوں گی۔اس پر پولیس اہلکار نے کہا کہ تم گاڑی تھانے لے کر چلو۔ بچیاں ہماری نہیں تمہاری ذمہ داری ہیں۔ پولیس اہلکار زبردستی گاڑی کو تھانہ رمنا لے گیا۔

اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج بارہ کہو کی نو طالبات کو تھانے کے سامنے والی سڑک پر بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا جن بچیوں کے پاس فون تھے انہوں نے گھروں سے رابطہ کیا,دو تین بچیوں کی گاڑیاں آگئیں جنہوں نے باقی کو بھی اپنے اپنے گھروں تک چھوڑا۔ کچھ والدین نے سینیٹر عرفان صدیقی سے رابطہ کر کے اس واقعے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ معاملہ حکام بالا کے علم میں لایا جائے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیرداخلہ سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آج شام طالبات سے بھری وین کو پرانی ہائیکورٹ کے چوراہے پر روکا گیا وین ڈرائیور کے پاس کاغذات نہ ہونے پر طالبات کو بھی یرغمال بنا لیا گیا۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ کاغذات نہ دکھانے پر ایک اہلکار نے ڈرائیور کو گاڑی تھانے لےجانےکا حکم دیا اور پولیس وین کو تھانے لے آئی,ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے اس رویے پر معاملہ سینیٹ میں بھی اٹھایا جائےگا پولیس کایہ رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اس پلسیے کی پانجوں سے چھترول ہونی چاہیے . وردی کیا پہن لی سالے اپنے آپ کو ہی قانون سمجھنا شروع ہو جاتے ہیں . اسے اگر اتنی ہی کاروائی آئی ہوئی تھی تو ڈرائیور کا شناختی کارڈ اور لامحالہ اسکے پاس فون بھی ہو گا لے لیتا اور گاڑی کے مالک کو تھانے بلا لیتا اور سٹوڈنٹس کو انکے گھروں میں چھوڑ کر ڈرائیور کو گاڑی سمیت تھانے بلوا لیتا . سٹوڈنٹس ہوم سروس ان کا روز کا کام ہے کیسے ڈرائیور اور معالج تھانے نہ پہنچتے . پولیس خود ایک قانون شکن ادارہ ہے