الیکشن کمیشن کو ای وی ایم کیلئے فنڈز دینے کی تیاری، کتنے فنڈز درکار ؟

evm-jjjaa.jpg


روزنامہ جنگ کے مطابق وفاقی حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کیلئے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کی تیاری کر لی ہے۔ ابتدائی طور پر مشینوں کی خریداری اور ڈیٹا سنٹر کیلئے 59ارب روپے درکار ہوں گے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کیلئے حکومتی رابطہ کمیٹی بنائی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے اور اس کام کیلئے وزارت پارلیمانی امور میں ایک سیکرٹریٹ قائم کیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ آئی ووٹنگ سے آگاہی کیلئے چلائی جانے والی مہم وزارت خارجہ کے زیر اہتمام ہو گی۔ جب کہ نجی ٹی وی چینل میں اس متعلق بھی بات کی گئی کہ حکومت تو الیکشن کمیشن کے فنڈز روکنے کی منصوبہ بندی بنا رہی تھی۔


وفاقی وزیر فراز نے اس متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے الیکشن کمیشن کے فنڈز روکنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔ البتہ انہوں نے اعتراف کیا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اس سے متعلق بات ضرور کی گئی تھی لیکن یہ بات تب ہوئی جب وزیراعظم عمران خان نماز پڑھنے گئے تھے۔