ایف آئی ائے اور رشوت

jigrot

Minister (2k+ posts)
پاکستان کے کسی بھی سرکاری ادارے کی طرح ایف آئی اے کی ملازمین بھی دل کھول کر رشوت لیتے ہیں اور حرام کی کمائی سے اپنی اولاد کا پیٹ بھرتے ہیں۔ کسی بھی ملازم کی آزادانہ اور منصفانہ تحقیق کرلیں آپ پتہ چل جائے گا کہ کتنی حرام کی کمائی ہے اس کے پاس اور کس طرح یہ ملازم اپنی طاقت کا استعمال کرتا ہے۔ پاکستان کے سرکاری ادارے رشوت خوروں سے بھرے پڑے ہیں پاکستان کے لوگ سرکاری ملازمت کے لیے جان کی بازی اس لیے لگاتے ہیں کہ وہاں اوپر کی کمائی ہوتی ہے ۔ جج، بیوروکریٹ، پولیس ، واپڈا ، میونسپل کارپوریشنیں ، حتی کہ تعلیمی ادارے سب اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ پاکستان کی ترقی نہ کرسکنے کی بڑی وجہ کرپشن ہے اور کرپشن کو فروغ فوجی حکومتوں نے دیا اور فوجی حکومتیں غیرملکی قوتوں کی آلہ کار بنتی رہیں اگر آپ فوجی اور سول حکومتوں پر نظر دوڑاین تو اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان پر زیادہ تر فوج ہی حکومت کرتی رہی ہے اور باقی ماندہ وقت جو سول حکومتیں تھیں وہ بھی فوج کی زیر اثر تھیں۔ پاکستان کی فوج نے کبھی بھی قانون سازی پر توجہ نہیں دی ویسے ان کے پاس قانون سازی کا اختیار بھی نہیں تھا اور قانون سازی ان کے لیے مسائل پیدا کرسکتی تھی اسی لیے انھوں نے اپنے دور میں اور سول حکومتوں کے دور میں اچھی قانون سازی کی حوصلہ شکنی کی ۔ اس لیے ضروی ہے کہ قانون بنائیں اور اس پر عملدرآمد یقینی بنائیں یہ ڈرامے یہ تحقیات شروع کرنے والی ڈرامے بازی بند کریں اور کوئی اچھا کام کریں۔ سب حرام خوروں نے ملکر ایک ڈرامہ بنایا ہوا ہے سیاستدانوں کو سامنے رکھ دیا ہےاور خود حرام خوری میں مصروف ہیں۔ ایف آئی اے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے اپنے ادراے میں موجود کروڑپتی ملازمین کی تحقیق کرے کہ ان کے پاس یہ کروڑ کہاں سے آئے ہیں۔
 

disgusted

Chief Minister (5k+ posts)
Can you name a single institution which is free of corruption? Also include the imams of govt. mosques. Bharwas of Jati mujrah have corrupted the whole country.