این اے 240 ضمنی انتخاب،عمران خان کا الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ

1imrankhanna249kaladam.jpg

پاکستان تحریک انصاف نے این اے 240 کراچی میں ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں این اے 240 ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے کی سفارش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے الیکشن کمیشن سے این اے 240 کا انتخاب کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حلقے میں الیکشن کمیشن کی کارکردگی مایوس کن ہے، محض 8 فیصد ووٹنگ عوام کا انتخابی عمل سے لا تعلقی کا اظہار ہے۔

اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ پی ٹی آئی سندھ صدر علی زیدی نے این اے 240 ضمنی انتخاب پر رپورٹ پیش کی، تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے شفاف الیکشن میں ناکامی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔


عمران خان نے کہا تشدد اور دھاندلی کے باوجود الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخاب کالعدم قرار نہ دینے کا فیصلہ باعث حیرانی ہے، جب کہ ڈسکہ ضمنی الیکشن میں 40 فی صد ٹرن آؤٹ کے باوجود انتخاب کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا الیکشن کمیشن کے کردار اور فیصلہ سازی میں دہرے معیار پر سنجیدہ سوالات اٹھتے ہیں، الیکشن کمیشن ضمنی انتخاب کالعدم قرار دے کر از سرنو انتخاب کا شیڈول دے۔

قبل ازیں علی زیدی نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ این اے 240 میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 29 ہزار 855 ہے، جب کہ صرف 39 ہزار 729 افراد نے ووٹ کاسٹ کیا، ووٹر ٹرن آؤٹ 9 فی صد سے بھی کم رہا، 2018 میں این اے 240 میں 37 فیصد افراد نے ووٹ ڈالا تھا۔

رپورٹ کے مطابق حلقے میں لڑائی جھگڑے، سیاسی قائدین پر حملوں کا سلسلہ جاری رہا، لڑائی جھگڑوں میں ایک شخص ہلاک، 10 افراد زخمی ہوئے، انتہائی سنجیدہ حالات تھے، الیکشن کمیشن صاف و شفاف انتخاب کے انعقاد میں ناکام رہا، ووٹوں کی پرچیاں اور بیلٹ باکسز چوری ہوتے رہے۔

واضح رہے کہ اس انتخاب کے نتائج کو پی ایس پی، ٹی ایل پی اور ایم کیو ایم حقیقی نے تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔ جب کہ تحریک انصاف کے رہنما وسینٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کراچی این اے240 میں 92 فیصد لوگوں نے الیکشن مسترد کر دیا۔ صرف8.38 فیصد ٹرن آؤٹ رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ تصادم، تشدد، فائرنگ اور جانی نقصان سے بھرپور الیکشن جس میں ٹوٹل ووٹ کے صرف 5.42 فیصد خواتین کاسٹ کرسکیں۔ ایسے میں یہ الیکشن کالعدم قراردیا جانا چاہیے۔ اس سلسلےمیں الیکشن رولز واضح ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1538459883082764289
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
راجہ سلطان کنجر باجوے کا پالتو کتا ہے باجوہ اسی کنجر کے زریعے دھاندلی کرواتا ہے