بھارت کااپنے میزائل نظام میں خامیوں کا اعتراف کرتے ہوئےازسرنو جائزےکااعلان

indian-defnace-minister-again.jpg


پاکستان میں بھارت کا ہائی اسپیڈ آبجیکٹ گرنے کے معاملے پر بھارتی وزیردفاع نے اپنی پارلیمان کے سامنے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی نظام کے ازسرنو جائزے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے اپنے میزائل سسٹم کی تکنیکی خامیوں کا اعتراف کرلیا، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تسلیم کیا ہے کہ تکنیکی خامیوں کے باعث حادثاتی طور پر ایک میزائل فائر ہوا، جو پاکستان میں جاگرا۔

بھارت کے غیر محفوظ دفاعی نظام پر بھارتی وزیر دفاع نے ایوان کو جھوٹی تسلی دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے اور تحقیقات کیلئے عدالتی انکوائری کے احکامات جاری کردیئے ہیں، بھارتی وزیر دفاع نے ایوان کو اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم کا بتا کر خانہ پوری کردی۔

بھارتی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اپنے ہتھیاروں کے نظام کی حفاظت کو سب سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں، اگر اس حوالے سے کوئی کوتاہی پائی گئی تو اسے فوری طور پر دور کیا جائے گا، ایوان کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ بھارتی میزائل سسٹم انتہائی قابل اعتماد اور محفوظ ہے، ہمارے حفاظتی طریقہ کار اور پروٹوکول اعلیٰ سطح کے ہیں۔

واضح رہے چند روز قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے میڈیا بریفنگ میں بتایا تھا کہ 9 مارچ کو بھارتی حدود سے ایک اُڑتی ہوئی چيز پاکستانی حدود میں داخل ہوئی ، جو میاں چنوں کے مقام پر گری۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ یہ ایک سوپر سونک پروجیکٹ تھا جو ممکنہ طور پر میزائل تھا اور غیر مسلح تھا ، یہ آبجیکٹ بھارت میں سو کلو میٹر اندر تھا، تبھی ہم نے اسے نوٹس کرلیا۔

اس سے قبل ، دفتر خارجہ نے ہندوستانی سفیر کو طلب کیا تاکہ اس کی فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی پر پاکستان کا احتجاج درج کرایا جائے، اور کہا کہ اس طرح کے "غیر ذمہ دارانہ واقعات" پڑوسی ملک کی "فضائی حفاظت اور علاقائی امن و استحکام کی جانب عدم توجہی" کی عکاسی کرتے ہیں۔

اس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کررہاہے، پاکستان نے بھارت کے طیارے گرائے اور چائے پلائی، ابھی ایک چائے ٹھنڈی ہوئی نہیں لگتاہے اب دوسری کی ضرورت ہے، پاکستان کو بھارتی حکومت سےوضاحتی بیان چاہیے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمے دار ملک ہے، بھارت نے امن کو مذاق بنا دیا ہے، بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے۔