بھوکے ننگے اور کالے کلوٹے۔۔لیکن پاکستانی

Abdullah9

Senator (1k+ posts)
بھوکے ننگے اور کالے کلوٹے۔۔۔ لیکن پاکستانی

nadia-mirza-300x300.jpg

متحدہ قومی موومنٹ کا سیاسی سفر بھلے ہی مہاجر قومی موومنٹ کے نام سے شروع ہوا اور چاہے مہاجر کاز کیلیے بنی ہو لیکن یہ طے شدہ حقیقت ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ واحد اردو بولنے والوں کی نمائندہ جماعت ہے اور نہ ہی تمام اردو بولنے والے والوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ اور یہ کہنے میں بھی کوئی عار نہیں کہ جتنا مہاجر نام کوایم کیو ایم نے بدنام کیا اور نقصان پہنچایا کوئی اور جماعت یا قوم یہ نہیں کر سکی۔

علم و ادب، تہذیب و تمدن، شائستہ زبان، اعلیٰ شاعری جو ہندوستان سے ہجرت کرنے والے مہاجروں کا اثاثہ اور پہچان تھی وہ آج ابے تبے، اُوئے، عامر سر پھٹا، اجمل پہاڑی، عبید کے ٹو، فیصل موٹا جیسے القابات کے پیچھے کہیں گم ہو گئی ہے۔ ایم کیو ایم نے مہاجروں کے احساسِ محرومی اور استحصال کو اجاگر کرنے اور ان کے جائز حقوق دلانے کے لیے شائد آغاز ضرور کیا ہو، وڈیرہ شاہی اور اسٹیٹس کو کے خلاف آواز بھی اٹھائی ہو لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خود اس کا حصّہ بنتی چلی گئی۔ جس کا عزر کچھ یوں بیان کیا جاتا ہے کہ جی ہم حکومت کا حصّہ ضرور رہے لیکن ہمارے پاس اختیارات نہیں تھے، تو جناب آپ کو کس نے مجبور کیا تھا؟

اگر آپ کو حکومت کا حصّہ بنا کر استعمال کیا جا رہا تھا تو آپ کیوں جھنڈے والی گاڑیوں میں گھومتے رہے اور ساتھ ہی بے بسی کا رونا بھی روتے رہے اور کراچی میں خون کی ندیاں بہتی رہیں۔ حکومتی اداروں میں ملازمتوں کا کوٹہ ہو یا تعلیمی اداروں میں داخلے، شہری اور دیہی علاقوں کی تفریق کے خاتمے کی بات ہو یا محصورینِ بنگلہ دیش کی واپسی کے دعوے،آپ سے کچھ نہیں ہو سکا۔

جن گنے چنے مہاجریں کو آپ نوکریاں دلوانے یا متوسط طبقے کو آپ اسمبلی میں بھیجنے کی بات کرتے ہیں کیا وہ عام اردو بولنے والے ہیں؟ جی نہیں وہ صرف وہ اردو بولنے والے ہیں جو متحدہ قومی موومنٹ کا حصّہ ہیں۔۔۔جماعت سے علیحدہ مہاجروں کا استحصال کل بھی ہو رہا تھا، آج بھی ہو رہا ہے۔ اگر آپ کے اس موقف کو سچ بھی مان لیا جائے کہ کراچی آپریشن ایم کیو ایم کے خلاف ہے لیکن کیا وہ مہاجروں کے بھی خلاف ہے کیونکہ بقول خود آپ کے ایم کیو ایم تو پورے پاکستان کے غریب اور متوسط طبقے اور پسے ہوئے طبقے کی جماعت ہے اور اب تو نان اردو سپیکنگ بھی آپ کی جماعت سےتعلق رکھتے ہیں۔

لیکن جب آپ شہر میں ہڑتالیں کرتے تھے تو کیا وہ نقصان کراچی حیدر آباد میں رہنےوالے ایک عام اردو بولنے والے کا نہیں تھا؟بلدیہ فیکٹری میں لگنی والی آگ میں جلنے والے 90 فیصد اردو بولنے والے نہیں تھے؟کیا بھتہ وصولی یا جانور کی کھال کا مطالبہ اور ٹارگٹ کلنگ کا شکار صرف اردو بولنے والے ہوتے رہے ہیں۔

آج تو ملک میں دیگر زبانیں بولنے والے یہ سمجھ رہے ہیں کہ کیونکہ ایم کیو ایم تمام اردو بولنے والوں کی نمائندگی کرتی ہے چنانچہ پکڑے جانے والے ملزمان اور مبینہ دہشت گرد بھی تمام مہاجروں کے نمائندہ ہیں۔ خدارا اگر مہاجر کاز کے لیے کچھ نہیں کر سکے تو مزید استحصال اور بدنامی کا سبب بھی نہ بنیں۔ سب سے اہم اور تشویشناک پہلو یہ ہے کہ ایک عام اردو بولنے والے کو یہ باور کروا کے کہ کراچی آپریشن مہاجروں کے خلاف ہے ہمارے قانون نافذ کرنے والے اور عسکری اداروں سے گمراہ کیا جا رہا ہے اور کراچی کی دیواروں پر اور سوشل میڈیا پر جو زبان اسٹیبلشمنٹ کے خلاف استعمال کی جا رہی ہے اس سے تعصب کی ہوا چلنے کے ساتھ ساتھ ادارے بھی بدنام ہو ہرے ہیں۔

الطاف حسین صاحب اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیان دے کر اور انہیں تعصبی کہہ کر خود تو معافی کے طلبگار ہوتے ہیں لیکن ان کے چاہنے والے اپنے ذہن سے یہ باتیں نکال نہیں پاتے۔ این اے 246 کے انتخابات کی جیت بھی اس نعرے کے نتیجے میں ہوئی جس میں اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نفرت کا عنصر نمایاں تھا۔ جو کہ انتہائی حساس معاملہ ہے۔ اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے نا صرف عوام کو بلکہ خود اسٹیبلشمنٹ کو بھی۔

صرف پریس ریلیز یا میڈیا ٹاک میں یہ کہہ دینا کافی نہیں کہ یہ آپریشن کسی جماعت یا کسی خاص زبان بولنے والے کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ ثابت کرنا پڑے گا جس کے لیے اس کی حکمت عملی تبدیل کرنا ضروری ہے ، وہ تبدیلی کیا ہو اس کے لیے اسٹبلشمنٹ کے پاس اسٹیبلشمنٹ کے پاس تھنک ٹینکس بھی ہیں اور دیگر ذرائع بھی۔ خود تجویز کریں۔کیونکہ اگر سپریم کورٹ نے اپنی اوبزرویشن میں تمام جماعتوں کے عسکری ونگز کا ذکر کیا تھا تو چھاپے صرف ایم کیو ایم کے دفاتر پر ہی کیوں مارے جا رہے ہیں؟ اس سے بڑھ کر بھی مہاجروں میں احساسِ محرومی پروان چڑھ رہا ہے کیونکہ سیاست دان کبھی انہیں بھکا ننگا کہتے ہیں تو کبھی کالے کلوٹے۔۔۔ پھر گرفتاریوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پوچھا جاتا ہے کہ ہندوستانی ہو؟

پاکستان کے لیے لاکھوں جانوں کا نظرانہ دے کر ہجرت کرنے والوں سے پاکستانی ہونے کا سرٹیفکیٹ مانگا جاتا ہے، حکومتی اداروں پر نوکریوں کے دروازے ان پر بند ہیں۔۔۔ اور آخر میں اتنی گزارش کہ یہ متعصب کالی بھیڑیں ہر ادارے میں ہو سکتی ہیں ان پربھی نظر رکھیں۔۔۔

http://www.saach.tv/urdu/36872/
 
Last edited by a moderator:

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Re: Kale Kalote, Bhooke Nange

Altaf ne Muhajro ko porey Pakistan mien zaleel karwa k
rakh diya ha...Altaf khud tu apnay Ibrat naak Anjam
tak pohch jaya ga.lekan apnay peechay nafrat ki wo fouj
chor jaya ga..jis ki wajah se anay wali naslian bhi aik dosray
ko qatal aur zaleel karti rehay gein..Yaheeh wajah ha ke main
Altaf se shadeed nafrat karta ho..
 
Last edited:

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Re: بھوکے ننگے اور کالے کلوٹے۔۔لیکن پاکستان&#1

Jab tak Raw ka agent Altaf zindah ha..Muhajir QM ko support karnay
walay Gh.addar hi kehlway gein...jo ke bohat afsos naak bat ha
Muhajiro par sab se bara zulam Altaf ne kia ha ke us ne kabhi unhey
Pakistani ban ney hi nahi diya..har waqt..tang nazari..lasaniyat ka zehar
un ke kano mien ghoolta raha..Karachi shehar ko zuban.rang o nasal
mien taqseem kar dia ha is B..eghairat Altaf ne..
 
esakhelvi

Minister (2k+ posts)
Re: بھوکے ننگے اور کالے کلوٹے۔۔لیکن پاکستان&#1

ایم کیو ایم کی دوکان چلتی رہی ہے مہاجر کے نام پر 30 سال میں اس جماعت نے غلطی سے بھی کبھی قومی جماعت بننے کی کوشش نہیں کی ۔خدا راہ جن کے 51 تک ممبران صوبائی اسمبلی میں موجود ہوں وہ بھی کراچی جیسے شہر میں اور اسی شہر کہ لوگ پانی کے ایک ایک بوند کو ترسے تو اس سے تو صاف ظاہر ہیں کہ اس اس شہر کے لوگوں کو اپنےا عمال کی سزا مل رہی ہیں۔حالانکہ اگر نیت صاف ہوں تو میں آپ کو چھوٹا سا مثال دے سکتا ہوں کہ بنوں ایک شہر میں ایک مولوی صاحب گزرے ہیں جنہوں اپنی زندگی میں ( کیونکہ اب وہ حیات نہیں ہے ) سینکڑوں گاوں دیہاتوں میں آپنی مدد اپ کے تحت ہزاروں کی تعداد میں ٹیوب ویل اور سینکڑوں کی تعداد میں حوبصورت مساجد کی تعمیر کی ہیں وہ اس نیک کام کیلئے ہمیشہ اندرون ملک و بیرون ملک سے چندے لے لے کر لاکھوں انسانوں کے لیے اچھے کام کر گے ہیں بتانے کا مطلب یہ ہیں کہ اگر ایک انسان بھی وسائل نہ ہونے کے باوجود اتنے کام کرسکتا ہیں ۔پھر اسی شہر میں ایک درویش صفت انسان عبدالستار ایدھی صاحب نے کیا کچھ نہیں کیا مطلب صاف ظاہر ہیں درجنوں کے حساب سے ایم کیو ایم کے نمائندے صرف اپنے اپ کو دولت مند کر گئے مہاجر کا نام استمال کیا ان کو بدنام کیا ان کو مروایا اور اج یہ حال ہیں کہ یہی مہاجر بھی پاکستان سے گلہ کرتی ہیں کھبی کسی سے لیکن ان سے کیوں گلہ نہیں کرتی جنہوں نے ان کو برباد کیا۔کیونکہ خدا نے اج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی جن کو اپنی حالت بدلنے کاخود احساس نہیں متحدہ کے نمائندے یہ سارے رونگ نمبر ہیں جس نے مہاجر کے نام سے سیاست کی اور واپس اسی نام پر اکر رک گئے لوگ کہتے ہیں کہ کراچی کے لوگ پڑھے لکھے ہیں یہ کس طرح پڑھے لکھے لوگ ہیں ورنہ پاکستان بھرمیں اسی طرح کے قوم پرست پارٹیا ں تو اور بھی تھی جن کا اہل وطن نے جنازہ نکال دیا ۔خدا راہ اہل کراچی ہوش کے ناخن لو اب بھی وقت ہیں
 
Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
Re: بھوکے ننگے اور کالے کلوٹے۔۔لیکن پاکستان&#1

دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں مہاجروں کو ملک کی اسٹبلشمنٹ انٹی گریٹ کرتی ہے اور ملک کے سارے طبقوں فرقوں قوموں کو ایک بناتی ہے ہر قسم کی تقسیم اور مخالفت کا خاتمہ کرتی ہے اور ملک کے نظام کو عدل و انصاف پر قائم کیا جاتا ہے جس میں غریب امیر کالے سفید سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہوتا ہے
لیکن پاکستان میں ہماری اسٹیبلشمنٹ نئی نئی پارٹیاں بناتے ہیں لوگوں کے محرومویوں فرقوں نسلوں میں تفرقوں کے گیم کھیلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے مسائل کا خاتمہ نہیں ہوتا بلکہ زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ ایک وقت اتا ہے اور یہی کھیل پھر کھیل نہیں رہتا بلکہ جنگ میں تبدیل ہوجاتا ہے جس سے ملک کے ٹکڑے ہونے کے خطرات پیدہ ہوجاتے ہیں

ملک کو مظبوط اور مستحکم کرنے کے لئے ملک کے اندر ہر قسم کے تفرقوں کا خاتمہ عدل انصاف کا قائم کرنا انتہائی اہم ہوتا ہے

Altaf Lutfi

Chief Minister (5k+ posts)
Re: بھوکے ننگے اور کالے کلوٹے۔۔لیکن پاکستان&am

لمبی لمبی وضاحتوں، معذرت خواھیوں اور اندیشوں سے بہت دُور ھم حقیقت کو اتنے برس اچھی طرح چھان پھٹک کر یہ اعلان کرنے میں کیوں ججھک رھے ھیں کہ " گبر سنگھ سے کہہ دینا کہ رام گڑھ کے باسیوں نے کُتوں کو راتب پھینکنا بند کر دیا ھے" ؟ ۔۔ دندناتے ھوےؑ بھینسے کو سینگوں سے پکڑے بغیر پاکستان محفوظ نھیں ھے
 
Last edited:

bisaat

Banned
Re: بھوکے ننگے اور کالے کلوٹے۔۔لیکن پاکستان&am

ایم کیو ایم کی دوکان چلتی رہی ہے مہاجر کے نام پر 30 سال میں اس جماعت نے غلطی سے بھی کبھی قومی جماعت بننے کی کوشش نہیں کی ۔خدا راہ جن کے 51 تک ممبران صوبائی اسمبلی میں موجود ہوں وہ بھی کراچی جیسے شہر میں اور اسی شہر کہ لوگ پانی کے ایک ایک بوند کو ترسے تو اس سے تو صاف ظاہر ہیں کہ اس اس شہر کے لوگوں کو اپنےا عمال کی سزا مل رہی ہیں۔حالانکہ اگر نیت صاف ہوں تو میں آپ کو چھوٹا سا مثال دے سکتا ہوں کہ بنوں ایک شہر میں ایک مولوی صاحب گزرے ہیں جنہوں اپنی زندگی میں ( کیونکہ اب وہ حیات نہیں ہے ) سینکڑوں گاوں دیہاتوں میں آپنی مدد اپ کے تحت ہزاروں کی تعداد میں ٹیوب ویل اور سینکڑوں کی تعداد میں حوبصورت مساجد کی تعمیر کی ہیں وہ اس نیک کام کیلئے ہمیشہ اندرون ملک و بیرون ملک سے چندے لے لے کر لاکھوں انسانوں کے لیے اچھے کام کر گے ہیں بتانے کا مطلب یہ ہیں کہ اگر ایک انسان بھی وسائل نہ ہونے کے باوجود اتنے کام کرسکتا ہیں ۔پھر اسی شہر میں ایک درویش صفت انسان عبدالستار ایدھی صاحب نے کیا کچھ نہیں کیا مطلب صاف ظاہر ہیں درجنوں کے حساب سے ایم کیو ایم کے نمائندے صرف اپنے اپ کو دولت مند کر گئے مہاجر کا نام استمال کیا ان کو بدنام کیا ان کو مروایا اور اج یہ حال ہیں کہ یہی مہاجر بھی پاکستان سے گلہ کرتی ہیں کھبی کسی سے لیکن ان سے کیوں گلہ نہیں کرتی جنہوں نے ان کو برباد کیا۔کیونکہ خدا نے اج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی جن کو اپنی حالت بدلنے کاخود احساس نہیں متحدہ کے نمائندے یہ سارے رونگ نمبر ہیں جس نے مہاجر کے نام سے سیاست کی اور واپس اسی نام پر اکر رک گئے لوگ کہتے ہیں کہ کراچی کے لوگ پڑھے لکھے ہیں یہ کس طرح پڑھے لکھے لوگ ہیں ورنہ پاکستان بھرمیں اسی طرح کے قوم پرست پارٹیا ں تو اور بھی تھی جن کا اہل وطن نے جنازہ نکال دیا ۔خدا راہ اہل کراچی ہوش کے ناخن لو اب بھی وقت ہیں

despite your paindu rants, Karachi people are educated, they don't eat food like beggars, they don't snatch food, steal chairs in their jalsas, they don't oppose women voting despite claiming to be the biggest democratic party, they don't do watta satta, they don't kill girls after raping them and hanging them on the tree, they don't kill girls after them committing love marriages, they don't cast votes on the bases of biradari, feudal lord, zamindar etc, they don't do halqa politics, they don't celebrate women like veena malik, meera ji, they don't appreciate heera mandi in their cities, they are well organised, they are not hungry for power like paindus are, they speak for balochs, the pashtuns, the gilgit baltistanis, for the women, for the minority, they don't make sectarian militants who kill shia, sunnis, christians, hindus etc, they don't forcefully convert hindu girls and marry them :)

MQM is a very enlightened and a progressive and liberal party which actually takes stand very educatedly on important matters, which paindus are not to be capable of doing after centuries of civilising them from buffaloes, monkeys and villagers :)

now coming to your rants about tube wells saving karachi from water crises, now i can totally nderstand where the thought is coming from, since, villagers are used to tube wells, which wets their agricultural land, but brother, karachi is not a village, it is a mega city and tube wells aren't gonna solve water crises at all, other wise, every karachiite would buy tube well bore and have plenty of water for himself. no brother, tube well is a very naive idea coming from a village boy

karachi needs mega project to solve its water scarcity issue, the project needs an enormous budget, which should be granted to karachi which is it's right

MQM cannot grant this enormous budgetm the taasubi paindus sitting in national assembly should look out for th biggest bread earner of pakistan, its their duty and should accept their responsibility instead of putting the blame on MQM
 
Last edited:

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Re: بھوکے ننگے اور کالے کلوٹے۔۔لیکن پاکستان&#1

Mujhay tu Altaf se ziyda Karachi ke parhay likhy logo par
afsos hota ke Kab se Karachi qatalo..Bhatta Khoro..Bori
band lasho ka shehar bana howa ha phir bhi itna dartey hain k sach
nahi bol saktay..jis jan ke dar se sach ki awaz nahi uthatey.wo
jan tab bhi chali jati ha..heraat ha mujhay..
 
arafay

Chief Minister (5k+ posts)
Re: بھوکے ننگے اور کالے کلوٹے۔۔لیکن پاکستان&am

Mujhay tu Altaf se ziyda Karachi ke parhay likhy logo par
afsos hota ke Kab se Karachi qatalo..Bhatta Khoro..Bori
band lasho ka shehar bana howa ha phir bhi itna dartey hain k sach
nahi bol saktay..jis jan ke dar se sach ki awaz nahi uthatey.wo
jan tab bhi chali jati ha..heraat ha mujhay..

dear dusra koi option nahi ha. ppp aur pmln se tu mqm behtar ha.
 
bisaat

Banned
Re: بھوکے ننگے اور کالے کلوٹے۔۔لیکن پاکستان&am

Mujhay tu Altaf se ziyda Karachi ke parhay likhy logo par
afsos hota ke Kab se Karachi qatalo..Bhatta Khoro..Bori
band lasho ka shehar bana howa ha phir bhi itna dartey hain k sach
nahi bol saktay..jis jan ke dar se sach ki awaz nahi uthatey.wo
jan tab bhi chali jati ha..heraat ha mujhay..

the naivety of some 'categorised' pakistan calling the most educated, urbane, and civilised pakistan living under the fear of terror is a contradiction of their logic

these naive paindu pakistanis from villages think that since their paindu population out numbers the 'educated pakistani' population they are the most patriotic, realistic and concerned pakistanis, others are living in the shadows of fear of mafia :)

not realising that just some days ago, a christian couple was burned alive in a lay kiln because of not being able to pay their debts

not realizing that few days ago, a land lord killed a child for not working hard enough

not realizing that a girl was stoned to death near lahore high court for chosing to marry her lover instead of their parents.

now same educated pakistanis constantly living under the fear of MQM, don't know how paindus are liberating their villages from age old illeteracy, and age old ancient barbarian customs and traditions, like child marriages, like cousin marriages, like watta satta, like a village living under the fear of feudal lords, land lords etc
 
v r imran k

Chief Minister (5k+ posts)
Re: بھوکے ننگے اور کالے کلوٹے۔۔لیکن پاکستان&#1

mohajir kabhi kalay kaloty nahi ho skaty ...wo sub sy khoosbrat inssan hain aik altaf ki saza sary mohajir uruspking ko nahi di ja sakti ..sry mohajir ka nae mqm nahi hay .hakeem muhamad saeed professor gahfour our hamray beloved qaid muhammad ali jinnah fatimah jesi azeem hastiyan b urdu speaking thi moin akhtar shakeel anwar maqsood bushra ansri tallat hussain haseena moin hamay kal b hero thy aaj b hian

javed miandad hanif muhammad brothran hanif khan hamesha sy is dharti kay mathy ka jhoomer hain
 
esakhelvi

Minister (2k+ posts)
Re: بھوکے ننگے اور کالے کلوٹے۔۔لیکن پاکستان&am

despite your paindu rants, Karachi people are educated, they don't eat food like beggars, they don't snatch food, steal chairs in their jalsas, they don't oppose women voting despite claiming to be the biggest democratic party, they don't do watta satta, they don't kill girls after raping them and hanging them on the tree, they don't kill girls after them committing love marriages, they don't cast votes on the bases of biradari, feudal lord, zamindar etc, they don't do halqa politics, they don't celebrate women like veena malik, meera ji, they don't appreciate heera mandi in their cities, they are well organised, they are not hungry for power like paindus are, they speak for balochs, the pashtuns, the gilgit baltistanis, for the women, for the minority, they don't make sectarian militants who kill shia, sunnis, christians, hindus etc, they don't forcefully convert hindu girls and marry them :)

MQM is a very enlightened and a progressive and liberal party which actually takes stand very educatedly on important matters, which paindus are not to be capable of doing after centuries of civilising them from buffaloes, monkeys and villagers :)

now coming to your rants about tube wells saving karachi from water crises, now i can totally nderstand where the thought is coming from, since, villagers are used to tube wells, which wets their agricultural land, but brother, karachi is not a village, it is a mega city and tube wells aren't gonna solve water crises at all, other wise, every karachiite would buy tube well bore and have plenty of water for himself. no brother, tube well is a very naive idea coming from a village boy

karachi needs mega project to solve its water scarcity issue, the project needs an enormous budget, which should be granted to karachi which is it's right

MQM cannot grant this enormous budgetm the taasubi paindus sitting in national assembly should look out for th biggest bread earner of pakistan, its their duty and should accept their responsibility instead of putting the blame on MQM

واقعی مجھے آپ کے تعلیم یافتہ ہونے کا پتہ چلا۔68سال تو آپکے روتے ہوئے گزرے باقی عمر بھی صرف نصیب میں رونا ہی ہوگا