تابکاری مادہ،پاکستانی نے بھارتی میڈیا کی رپورٹس کو گمراہ کن قرار دے دیا

10fotab.jpg

پاکستان نے کراچی سے روانہ تجارتی جہاز سے تابکار مواد نکلنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے شنگھائی جانے والے تجارتی جہاز پر لدے کنٹینرز پر تابکاری مواد ہونے کی غلط خبر دی ہے۔ کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے حکام نے بتایا ہے کہ خالی کنٹینرز چین کو واپس کیے جا رہے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1462053211733381127
پہلے کے ٹو اور کے تھری 6 نیوکلیئر پاور پلانٹس کے لیے چین سے کراچی تک ایندھن کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیے جاتے تھے، K-2 اور K-3 دونوں نیوکلیئر پاور پلانٹس اور ان پلانٹس میں استعمال ہونے والا ایندھن IAEA کے حفاظتی انتظامات کے تحت ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ کنٹینرز ’’خالی‘‘ تھے اور شپنگ دستاویزات میں کارگو کو غیر مؤثر قرار دیا گیا تھا، ’’ممکنہ تابکار مواد کی ضبطی‘‘ کے بارے میں بھارتی خبریں غلط، بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بدنام کرنے اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لئے بھارتی میڈیا چالیں چل رہا ہے، IAEA کے جاری کردہ جوہری توانائی کے پروگرام کو بدنام کرنے کے لیے بھارتی میڈیا جعلی رپورٹنگ کر رہا ہے۔