ایف آئی اے کاونٹر ٹیررازم سیل نے کارروائی کے دوران اہم ملکی راز بیچنے کے الزام میں اسلام آباد پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم اے ایس آئی کے خلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس اہلکار پر غیرملکی سفیر سے ملاقات کی منصوبہ بندی کرکے اہم ملکی دستاویزات دینے کا الزام ہے۔
ملزم اے ایس آئی غیر ملکی سفیر کے ایجنٹ کے ساتھ گاڑی پر جناح ایونیو سے نامعلوم مقام پر گیا جس کے بعد اے ایس آئی کو غیر ملکی سفیر کے ایجنٹ نے واپس جناح ایونیو بلیو ایریا میں اتارا، ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرکے اس سے لفافے میں 50 ہزار روپے، یو ایس بی اور اے ٹی ایم کارڈ قبضے میں لے لیا۔
ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم سیل کے مطابق اس پولیس اہلکار نے اہم ملکی راز بیچنے اور اس کے عوض میں معاوضہ وصول کیا۔