حمزہ شہباز کا انتخاب؛ پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

spa-court-imran.jpg


پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائر کر دی۔ جس کی تصدیق سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹوئٹر پر کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی ہے، امید ہے سپریم کورٹ اس بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے آج ہی سماعت کرے گی۔

https://twitter.com/x/status/1542741800590446595
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس اپیل سے پنجاب اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس روک دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست منظور کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب کالعدم قرار دے دیا تھا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیخلاف تحریک انصاف کی درخواستوں پرسماعت کی تھی۔

عدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی درخواست میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی، حمزہ شہباز اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے اپیل میں کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے ہمارا مؤقف تسلیم کیا ہے، عدالت نے مختصر نوٹس پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم دیا،تاہم شارٹ نوٹس پر اجلاس بلانے سے ریلیف کے بجائے ہمارا نقصان ہوگا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کی جائے اور فیصلہ تبدیل کرکے اجلاس بلانے کا مناسب وقت دیا جائے۔ ہمارے ارکان اجلاس میں شریک ہو سکیں، اس لیے مناسب وقت دینا ضروری ہے۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں اپیل کی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی کامیابی کا نوٹی فکیشن معطل کرکے انہیں عہدے سے ہٹایا جائے تاکہ صاف شفاف الیکشن ہو سکیں۔ لہٰذا پنجاب اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کا الیکشن فوری معطل کیا جائے۔ تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل کے ساتھ فوری سماعت کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

سپریم کورٹ کے جج دھنیے کے انجیکشنز لگا کر مدہوش ہیں . جب تک انہیں ہوش آئیگا پنجاب میں سرکس ختم ہو چکا ہو گا
 

cheetah

Chief Minister (5k+ posts)
Oh they accepted it for hearing great justice otherwise they may locked the doors for Friday prayers till next Friday prayer and so on.
 

Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
Supreme Court be tu Bajway kay hukam sey khulte ha oor wahan be Nawaz shreef kay appointed judges bhetay hain.ess leay Supreme Court sey kesse achay ke koe umeed nae.
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
The best verdict of SC should be to allow today election by both parties. If anyone have 186 votes they can elected CM.if not then no re run election until PTI all.members return back from abroad.