لاہور ہائیکورٹ

  1. Rana Asim

    رہائی کی درخواست نہیں دی بنیادی انسانی حقوق مانگے ہیں: زین قریشی

    سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین حسین قریشی نے کہا کہ میڈیا میں کہا جا رہا ہے کہ ہم نے ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں ہم نے ضمانت نہیں بلکہ بنیادی انسانی حقوق کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ احاطہ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی نے کہا کہ ہم نے صرف سول حقوق کی بات...
  2. Rana Asim

    عمران خان کا عدالت پیشی کے بعد سوشل میڈیا پر عوام اور وکلاء کا شکریہ

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میں ان تمام افراد خصوصا وکلاء کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، ان لوگوں نے بڑی تعداد میں اور زبردست سپورٹ کا مظاہرہ کیا۔ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ روز عدالت میں پیش ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔ چیئرمین تحریکِ انصاف...
  3. Rana Asim

    پی ٹی آئی کے43 ارکان واپس پارلیمان نہ آئیں، اسمبلی سیکرٹریٹ کا فیصلہ

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ پی ٹی آئی کے جن 43 ارکان کے استعفے منظور کیے گئے ہیں وہ اب واپس پارلیمان میں نہ آئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ اسے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ ابھی موصول نہیں ہوا، انہیں بھی فی الحال خبروں سے پتہ چلا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے...
  4. Rana Asim

    آستینوں کے سانپ کون؟فواد کو نیلسن منڈیلا مان لو: شہباز گل

    مختلف مقدمات کا سامنا کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے اپنی جماعت کے مقامی رہنماؤں سے ہی شکوہ کردیا۔تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل ان دونوں مختلف مقدمات کا سامنا کررہے ہیں اور عدالتوں کے چکر لگارہے ہیں ، گزشتہ روز مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی...
  5. Rana Asim

    لاہور:عدالت کا 10 بجے کےبعد کاروبار کرنے والوں کوکتنے لاکھ جرمانے کاحکم؟

    لاہور ہائیکورٹ نے رات 10 بجے کے بعد کاروبار کرنے والی مارکیٹوں کو دو لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔ سیکریٹری جنرل لاہور سپر مارکیٹ محمد عمران سلیم عدالت میں پیش ہوئے۔ سیکریٹری جنرل نے کہا کہ عدالت سے درخواست کرتا ہوں تاحیات رات 10 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا حکم فرما دیں، ہم سکون میں آچکے...
  6. Rana Asim

    مونس الہی کے دوست کو ہم نے نہیں اٹھایا:ایف آئی اے کا عدالت میں جواب

    مونس الہیٰ کے قریبی دوست کی مبینہ طور پر غیر قانونی حراست کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے احمد فرحان خان کو پیر کے روز عدالت پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اپنا جواب جمع کرا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ احمد فرحان خان کو نہ تو ایف آئی اے نے گرفتار کیا...
  7. Rana Asim

    لاہور ہائیکورٹ نے اختیارات سے تجاوز اور مس کنڈکٹ پر 3ججز کو برطرف کر دیا

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی زیر صدارت انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کرپشن، اختیارت سے تجاوز اور مس کنڈکٹ پر ماتحت عدلیہ کے 3ججز کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا جبکہ4ججز کیخلاف محکمانہ انکوائریاں ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔ کرپشن اور مس کنڈکٹ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ نصر علی ، مس کنڈکٹ...
  8. Rana Asim

    وفاق کا توشہ خانہ سےخریدنے والے تحائف کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنےسے انکار

    توشہ خانہ سے سابق حکومتوں نے کب کونسے تحائف لیے اس متعلق تفصیلات دینے سے وفاق کے انکار پر صحافی ثاقب بشیر نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تو حیران کن ہے کیونکہ حکومت اپنے بیانئے پر آگے بڑھ رہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق وفاق نے توشہ خانہ سے خریدنے والے تحائف کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے...
  9. Rana Asim

    ن لیگ پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے سے روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی

    پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونے سے روکنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی۔ لیگی رہنما عطا تارڑ نے عدالت کے باہرعظمیٰ بخاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی اسمبلی تحلیل ہونے کا خدشہ موجود ہے۔ ہمارا حق ہے کہ ہمارا مؤقف سنا جائے، درخواست پر سماعت نہ ہونا...
  10. Rana Asim

    لاہور ہائیکورٹ کے جج کی عمران خان کی درخواست پر سماعت سے معذرت

    لاہور ہائیکورٹ کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔ سماعت سے معذرت کرنے والے عدالت عالیہ کے جج جسٹس علی ضیا باجوہ ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔ عدالتِ عالیہ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے آج...
  11. S

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،برطانوی نژاد پاکستانی خاتون کی درخواست پرسماعت

    لاہور ہائیکورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے پاکستانی نثزاد برطانوی خاتون بنش فرید کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ خاتون نے پاکستان تحریک انصاف کی فنڈنگ مہم میں رقم عطیہ کی تھی، خاتون نے فلاح و عامہ کے تحت فنڈ دیا، خاتون کی رقم ممنوعہ فنڈنگ کے...
  12. Rana Asim

    عدالت کا اسپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی چینل جیو کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ کرتے ہوئے عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر...
  13. Rana Asim

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے خلاف ن لیگ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ پیر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست منصور عثمان اعوان کی وساطت سے دائر کی...
  14. Rana Asim

    لاہور ہائیکورٹ سے صحافی عمران ریاض خان کو بڑا ریلیف

    لاہور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض خان کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے اسلحہ لائسنس معطل کرنے اور بلٹ پروف گاڑی کا اجازت نامہ واپس لینے کے نوٹیفیکشنز معطل کر دیے ہیں۔ تفصیل کے مطابق صحافی عمران ریاض خان کے اسلحہ لائسنس معطل کرنے اور بلٹ پروف گاڑی کا اجازت نامہ واپس لینے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ...
  15. Rana Asim

    حمزہ شہباز کا انتخاب؛ پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

    پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائر کر دی۔ جس کی تصدیق سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹوئٹر پر کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی...
  16. Rana Asim

    منحرف ارکان کونکال کروزارت اعلیٰ کیلئےدوبارہ ووٹنگ کرلیتےہیں:لاہور ہائیکورٹ

    لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے حمزہ شہباز کے حلف اور گورنر کے اختیارات کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ حمزہ شہباز کے وکیل منصور عثمان اعوان نے بتایا کہ 14 اپریل کو تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ کے الیکشن کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل نے کہا 14اپریل کے بعد سپریم کورٹ میں صدر...
  17. S

    لاہور ہائیکورٹ:وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کا فیصلہ معطل

    تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے موقع پر وکلا پر تشدد کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وکلا پر تشدد کے الزام پر رانا ثنااللہ اور پولیس...
  18. Rana Asim

    پرویز الٰہی نےوزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا انتخاب ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے حمزہ شہباز کے حلف کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی، پی ٹی آئیکے وکیل بیرسٹر علی ظفر اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ تحریک انصاف کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ 16 اپریل کو عدالتی حکم پر وزیر اعلیٰ کے الیکشن ہوئے ، اس پر جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دیے کہ یہی...
  19. Muhammad Awais Malik

    وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کو جعلی کہنے والے ارکان پر توہین عدالت لگ سکتی ہے

    لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ہمارے سامنے اگر کسی رکن اسمبلی نے وزیر اعلی پنجاب کے الیکشن کو جعلی قرار دیا اس پر توہین عدالت لگ سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ ک میں حمزہ شہباز شریف کی حلف برداری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس صداقت علی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ...
  20. Rana Asim

    وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے حمزہ شہباز کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

    مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخابات کرانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اس مقصد کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی جس میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے جمع کرائی گئی...