حکومت میں اتنی جرات نہیں کہ عمران کو خیبرپختونخواجاکرگرفتارکرسکے،عارف حمید

arifhh111h.jpg


سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ اس حکومت میں اتنی جرات نہیں ہے کہ خیبر پختونخوا جاکر عمران خان کی حکومت کو گرفتار کیا جاسکے۔

جی این این میں اپنے پروگرام" خبرہے" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ حکومت میں اتنی جرآت ،طاقت اور ہمت نہیں ہے، یہ گیدڑ بھبھکیاں چھوڑیں، یہ حکومت عمران خان کو کے پی سے گرفتار کرنے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتی، کون سا افسر ہے ایسا جو کے پی جاکر عمران خان کو گرفتار کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہاں عمران خان بنی گالہ آتے ہیں تووہاں ان کی گرفتاری ہوسکتی ہے، وہ پنجاب بھی اس وقت آئیں گے جب انہیں سپریم کورٹ کی طرف سے ایسی کوئی گارنٹی ملے کہ انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا، پنجاب میں اب ان لوگوں کے پاس طاقت آئی ہے ورنہ یہی لوگ تھے جو چھپتے پھرتے تھے۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے معاملات پس پردہ طے ہوچکے ہیں اب عمران خان کوئی بڑا دھرنا دیتے یا تحریک چلاتے ہوئے نظر نہیں آرہے،عمران خان جدوجہد کرسکتے تاہم انہیں پہلے کے پی کے کے بجائے پنجاب سے نکلنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ انہیں پنجاب کے حوالے سے گارنٹی دیتی ہے تو وہ پنجاب سے لانگ مارچ کیلئے نکل سکتے ہیں، ایک بڑا جلسہ کرسکتے ہیں مگرد ھرنا دیتے ہوئے عمران خان نظر نہیں آہے، تاہم یہ حکومت خود اپنے وزن سے گرے گی اور اپنی نااتفاقی سے گرے گی، پی ٹی آئی اس وقت کسی بڑی تحریک کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1531286992021073920
سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ اسلام آباد بچپن سے آرہے ہیں تاہم اس بار اسلام آبا د کے ماحول میں ایک گھٹن ہے، دہشت ہے اور وحشت ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں کسی غیر ملک میں آگیا ہوں، پہلی بار اسلام آباد کی ہواؤں سے خوف، ظلم اور دہشت کی بو آرہی ہے، جو ظلم و بربریت کی داستان حکومت نے اسلام آباد کے مختلف مقامات پر رقم کی اس کے نشانات قائم رہیں گے،۔
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
hukoomat mein itni jurrat bhi nahi kay woh bani gala sey Imran Khan to giraftaar karay.
Aur giraftar for what?