روپے کا براحال، ڈالر مزید تگڑا۔۔ سٹاک مارکیٹ بھی 21 ماہ کی کم ترین سطح پر

dollaj11h1h1.jpg


روپے کا براحال، ڈالر مزید تگڑا۔۔ سٹاک مارکیٹ بھی 21 ماہ کی کم ترین سطح پر۔۔ سرمایہ کاروں کے 320 ارب روپے ڈوب گئے

ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بدترین گراوٹ کا تسلسل جاری ہے، ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی کی قیمت 230روپے تک جاپہنچی ہے جبکہ کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت کچھ کنٹرول میں نظر آئی اور کاروباری دن کے اختتام پر 226 روپے تک پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 91 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 226 روپے 81 پیسے پر پہنچ گئی۔
https://twitter.com/x/status/1550065702396215297
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مزید 3 روپے مہنگا ہو گیا ہے، اضافے کے بعد اوپن ٹریڈ مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 229 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روپے کی قدر میں نمایاں کمی کے عوامل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحرک مارکیٹ پر مبنی شرح مبادلہ کے نظام کے تحت جاری کھاتہ کی صورتحال، متعلقہ خبروں اور اندرونی بے یقینی مل کر یومیہ بنیادوں پر روپے کی قدر میں تبدیلی کا سبب بن رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1550080233256194051
دوسری جانب اسٹاک ایکس چینج 21 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ۔

آج کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک ایکسچینج میں 627 پوائنٹس کمی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 39 ہزار 831 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جس کی بدولت پاکستان سٹاک ایکسچینج 40 ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھوبیٹھی۔

گزشتہ 4 روز میں 2031 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ سرمایہ کاروں کے 320 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔


Clipboard23.jpg
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Imported bhikaris have ruined the economy in three months.The idiots have no economic plans to increase exports,control inflation or halt the rupee’s free fall.
 

360turn

Minister (2k+ posts)

What did ordinary average Pakistani buy in last 3 months & 19 July headlines Update​

watch