سیکریٹری سندھ بار کونسل عرفان مہرکا قتل، تفتیشی حکام کا انکشاف

irfan-mehr.jpg


وکیل عرفان مہر کی ٹارگٹ کلنگ کیس میں نئی پیش رفت، تفتیشی حکام نے اہم انکشاف کر دیا

سیکریٹری سندھ بار کونسل عرفان مہر کے قتل کی تحقیقات میں نئی پیش رفت ہوئی ہے، تفتیشی حکام نے اہم انکشافات کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق تفتیشی حکام نے عرفان مہر کے قتل کے حوالے سے مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں۔


تفتیشی حکام نے انکشاف کیا ہے ٹارگٹ کلرز نے کار سے 10سیکنڈ کا فاصلہ برقراررکھا، ملزمان ممکنہ طور پر جوہر چورنگی کے راستے سے آئے تھے اور واردات کے بعد ملزمان واپس ڈبل روڈ کی جانب گئے اور ڈبل روڈ سے ملزمان راڈو چوک کی جانب فرار ہوئے۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ ٹارگٹ کلرز نے کارسے10سیکنڈ کا فاصلہ برقراررکھا، حاصل کی گئی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان عرفان مہر کا پیچھا کررہے ہیں تاہم ملزمان کی موٹرسائیکل کا نمبر تاحال حاصل نہ ہوسکا۔

تفتیشی حکام نے ٹارگٹ کلرز کی مزید تصاویر حاصل کرلی ہیں جن میں ملزمان کو قریب سے دیکھا جاسکتا ہے۔ تفتیشی حکام نے کہا ملزمان آگےکہاں گئےجلدپتہ چلالیں گے، مقتول کےزیراستعمال فون کاڈیٹاحاصل کررہےہیں۔