عمران خان کا چیئرمین واپڈا مزمل حسین کے مستعفیٰ ہونے پر تشویش کا اظہار

4%DA%A9%DA%BE%D8%A7%D9%86%D9%85%D8%A6%D8%B2%D8%B2%D9%85%DB%8C%DA%A9%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%BE%D8%A7%D8%B1%D8%B9%D8%B3%DA%BE%D8%A7%D9%86%DB%8C.jpg

سابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین واپڈا کی جانب سے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے سے متعلق فیصلے پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان نے سیاست ڈاٹ پی کے کی جانب سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) مزمل حسین کے استعفیٰ سے متعلق خبر کو شیئر کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین ایک غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیت کے مالک انسان ہیں جس نے جذبہ، قابلیت اور حب الوطنی کو یکجا کرکے اپنے فرائض سرانجام دیئے۔

https://twitter.com/x/status/1522929683574239232
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ تاہم مجھے یہ فکر ہے کہ ایسے شخص کی رخصتی ہمارے ڈیم پروگرام پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے آج اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ موجودہ حکومت کے ساتھ کام نہیں کرسکتے۔


انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میں اپنے ذاتی اور خاندانی وجوہات کے باعث اس عہدے پر مزید کام نہیں کرسکتا۔
 

Pracha

Chief Minister (5k+ posts)
This is the guy who working so diligently on multiple dams. Now the work on dams will probably be slowed down to please India.
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Goon league has always damaged national interests.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور