لبنانی نژاد سابقہ پورن سٹار میا خلیفہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں ان کے ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی گئی ہے جس کے بعد اب وہ اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے ٹک ٹاک ویڈیوز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا کریں گی۔
انھوں نےایک ٹویٹ میں بتایا کہ ’پاکستان کا شکریہ جس نے میرے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر پابندی عائد کی ہے۔ اب سے میں اپنے تمام ایسے پاکستانی مداحوں کے لیے اپنی تمام ٹک ٹاک ویڈیوز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کروں گی جو اس فاشزم کے خلاف ہیں‘۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں میا خلیفہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ان کی کوئی ویڈیو نظر نہیں آتی تاہم کسی اور ملک کے آئی پی ایڈریس سے اسی اکاؤنٹ پر ویڈیوز نظر آنے لگتی ہیں۔
اس کے علاوہ جب میا خلیفہ کا نام پاکستان سے ٹک ٹاک پر سرچ کیا جائے تب بھی کوئی سرچ رزلٹس سامنے نہیں آتے۔
تاحال پاکستانی حکام کی جانب سے اس بارے میں بتایا نہیں گیا ہے کہ آیا حکومت نے ٹک ٹاک سے یہ پابندی لگانے کی درخواست کی تھی، اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تبصرے کے لیے بی بی سی کے سوال کا جواب نہیں دیا ہے۔
دوسری جانب ٹک ٹاک نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ وہ قابلِ اطلاق قوانین اور اپنے پلیٹ فارم کے اصولوں کے تحت ریگولیٹرز کی جانب سے مواد کو ہٹانے یا اس تک رسائی محدود کرنے کی درخواستوں کا جائزہ لیتے ہیں۔
میا خلیفہ اس سے قبل بھی پاکستانی سوشل میڈیا پر بحث کی زینت بنتی رہی ہیں۔ اسی سال کے آغاز میں ان کی جانب سے انڈین کسانوں کے حق میں کیے گئے ٹویٹس اور حال ہی میں فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر انھیں خوب پذیرائی ملی ہے۔
میا خلیفہ کا پاکستانیوں کے لیے اہم پیغام
پاکستان میں میا خلیفہ کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بند...;
www.samaa.tv