ملک میں مہنگائی کا طوفان،30اشیا مہنگی، شرح 37 فیصد سے بڑھ گئی

inflation-high-shehbaz-ss.jpg


ملک میں مہنگائی کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید اشیا مہنگی ہوگئیں،ادارہ شماریات کے اعداد و شمار سامنے آگئے، ملک میں رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 3 اعشاریہ 68 فیصد اضافہ ہوا، 30 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے دالیں، گوشت، ٹماٹر، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 37 اعشاریہ67 فیصد پر پہنچ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے دالیں، گوشت، ٹم اٹر، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 37 اعشاریہ67 فیصد تک جاپہنچی۔

ادراہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے بجلی کے فی یونٹ میں 1.88 روپے کا اضافہ ہوا، پیاز، آٹے کے تھیلے، انڈوں اور فی درجن کیلا کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، پیاز کی فی کلو قیمت میں 19 روپے، انڈوں کی فی درجن قیمت میں 30 پیسے کمی ہوئی۔

گزشتہ ہفتے بھی ملک میں مہنگائی کی لہر برقرار رہی تھی، گزشتہ ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 32 اعشاریہ 82 فیصد رہی،31 اشیاء ضرویہ مہنگی صرف 9 کی قیمتوں میں کمی اور 9 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا تھا۔
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)

فضل الرحمان ؟ حقیقی طور پر دیکھا جائے تو غریب عوام کو مہنگائی کے موجودہ طوفان میں پھینکنے کا یہی شخص ذمہ دار ہے ، جس نے چور لٹیروں کو افرادی قوت مہیا کر کے خود مال بنایا اور ان کی سرپرستی کی .​