ن لیگ کا وزیراعظم کیلئے امیدوارکون؟پاکستان میں رسک لینےکی سکت نہیں:حسن نثار

maryam-nawaz-nad-shehbaz.jpg


مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعظم کیلئے امیدوار کون ہوگا،اس حوالےسے ن لیگ میں الگ الگ رائے سامنے آرہی ہیں، وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو لے کر تناؤ کا ن لیگ کی انتخابات میں کارکردگی پر کیا اثر پڑے گا؟ جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں سینیئر تجزیہ کار حسن نثار سے اس حوالے سے گفتگو کی گئی۔

حسن نثار نے کہا کہ نہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا، لوگ ن لیگ سے وابستہ ہیں، جو لوگ ایک بندے سے وابستہ ہیں،جو اس کو آگے کرینگے وہ اسی کو ووٹ دینگے، رہی بات مختلف بیانئے یا تناؤ کی تو ایسا نہیں ہے، اصل بات یہ ہے کہ اگر کوئی ڈیبیٹ چل رہی تو اچھا لیکن ن لگ سمجھداری کا مظاہرہ کرے۔


انہوں ںے کہا کہ مریم نواز ابھی سمجھدارنہیں،نہ ہی توازن ہے نہ ہی ان کے پاس تجربہ ، وہ صبر سے کام لیں،ابھی نہیں تو پانچ دس سال بعد صحیح، شہباز شریف پر الزامات اپنی جگہ ان پر صرف الزامات ہیں، لیکن وہ محنتی ہیں، گورننس کا ان کو طویل تجربہ ہے، ماسٹر ہیں وہ، پاکستان میں ابھی رسک لینے کی سکت نہیں رہی، ہوش کرو۔

حسن نثار نے کہا کہ آپ اگر ناتجربہ کاری کو ناتجربہ کاری سے تبدیل کرنا چاہ رہے تو پھر آپ کی مرضی ہے، باقی ن لیگ کے اختلافات سے نتائج پر اثر نہیں پڑے گا،اس کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، پاکستانیوں کا ایک اپنا مائنڈ سیٹ اور نفسیات ہے،ان کا لیڈر جس کو نامزد کردے گا، وہ اسی کا ساتھ دینگے، ن لیگ رانا ثنا کو کھڑا کردے وہ اسی کو ووٹ دینگے،شہباز شریف کی فرمانبرداری پر کوئی سوال نہیں اٹھتا۔