وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے ثمرات ملنا شروع، اہم معاہدہ طے ہوگیا

1pakistanrussiaagreementgandam.jpg


وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے واپس آنے کے بعد اس دورے کے خوشگوار اثرات سامنے آگئے ہیں، دونوں ملکو ں کے درمیان گیس اور گندم کی فراہمی سے متعلق اہم معاہدہ طے پاگیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ میں روسی میڈیا کا حوالہ دے کر بتایا گیا ہے کہ روس اور پاکستان کے درمیان گندم اور گیس کی فراہمی سے متعلق ایک بڑا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایسے وقت میں جب مغربی ممالک نے روس پر اقتصادی پابندیوں کی بارش کررکھی ہے پاکستان کے ساتھ یہ معاہدہ اہمیت اختیار کرگیا ہے۔


شاہ محمود قریشی نے روس سے واپسی پر پاکستان پہنچنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ دورہ روس بہت مفید رہا اس سے متعلق تفصیلات کچھ عرصے میں آنا شروع ہوجائیں گی۔

روسی میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات کے دوران ماسکو میں یہ معاہدہ طے پایا تھا، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان روس سے جلد بیس لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرے گا۔

اس موقع پر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان عرصے سے التوا کا شکار گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیر سے متعلق بھی بات چیت ہوئی، معاہدے کے مطابق گیس پائپ لائن روسی کمپنیوں کے تعاون سے تعمیر کی جائے گی۔
 

Onlypakistan

Chief Minister (5k+ posts)
PDM WALON KO YAHEE FIKAR HA K IMRAN KHAN BAQI MUDAT POORI KER GAYA TO HAM JAIL MAE HON GAE AUR YE PM HOUSE .