پچاس کروڑ ہرجانے کا نوٹس:الیکشن کمیشن کی جماعت اسلامی سےاپنے بیان پرمعذرت

siraj-ul-haq-jamat-islami-ecp.jpg


جماعت اسلامی کی جانب سے 50 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس ملنے کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنے بیان پر جماعت اسلامی سے معافی مانگ لی،الیکشن کمیشن نے بیان دیا تھا کہ 24 جولائی کو شیڈول بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے جماعت اسلامی نےخط لکھا تھا،الیکشن کمیشن کے اس بیان پر جماعت اسلامی نے لیگل نوٹس بھیجا تھا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ خط این اے245 کے الیکشن کیلئے لکھا گیا تھا۔

جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کو 50 کروڑ روپے ہرجانے یا معافی کا مطالبہ کیا تھا،الیکشن کمیشن نےجماعت اسلامی کےوکیل سیف الدین کوخط لکھ کرمعذرت کرلی،اليکشن کميشن نے اپنے بيان پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ميں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ شديد بارشوں کے باعث ملتوی کيا گيا تھا،جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست نہیں کی تھی۔

ای سی پی کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی افسر نے ایسا کہا تو اس پر جماعت اسلامی سے معذرت خواہ ہیں۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ محکمہ موسمیات نے انتخابات کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی تھی۔

بارشوں کے پیش نظر جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی،الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کی درخواست پر بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا بیان دیا تھا،کراچی سمیت سندھ کے متعدد اضلاع میں جولائی میں بلدیاتی انتخابات ہونے تھے۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
پی ڈی ایم کا خریدا ہوا الیکشن کمیشن اپنا دماغ نا ضمیر رکھتا ہے جو پی ڈی ایم گند اسے دیتا ہے یہ منہ سے اگل دیتا ہے