جماعت اسلامی

  1. Muhammad Awais Malik

    کوئٹہ میں مولاناہدایت الرحمان کو اپنے دفتر میں نظربند کردیاگیا:جماعت اسلامی

    گوادر کو حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان کو کوئٹہ دفتر میں نظربند کردیا گیا۔ ترجمان جماعت اسلامی بلوچستان کے مطابق مولانا ہدایت الرحمان نے دھرنے میں شرکت کے لیے چمن جانا تھا,ترجمان عبدالولی شاکر نے بتایا جمہوری جدوجہد اور حقوق کے حصول سے روکا نہیں جاسکتا۔ دوسری جانب ڈی ایس پی کوئٹہ کا...
  2. Muhammad Awais Malik

    نائب امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش، جیل میں انتقال کرگئے،عوام سراپا احتجاج

    نائب امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش مولانا دلاور حسین سعیدی جیل میں انتقال کرگئے، مولانا دلاور حسین سعیدی کو جیل میں دل کا دورہ پڑا، ڈھاکا کے پی جی اسپتال منتقل کیا جہاں انتقال ہوگیا، قید میں المناک موت پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔ اسپتال میں اُن کے انتقال کے بعد ہزاروں...
  3. S

    میئر کراچی حافظ نعیم ہوں گے: جماعت اسلامی کی پی ٹی آئی ، پی پی کو دعوت

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کہتے ہیں ایک سیٹ تو کیا اپنا ایک ووٹ بھی پیپلزپارٹی کے پاس نہیں جانے دیں گے، میئر کراچی حافظ نعیم ہی ہوں گے،جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے شہر کی بہتری اور ترقی کیلیے پیپزپارٹی اور پی ٹی آئی سمیت دیگر فریقین کو بات چیت کی دعوت بھی دے دی۔ کراچی بلدیاتی انتخابات...
  4. Rana Asim

    عدالت کا الیکشن کمیشن کو کراچی وحیدرآباد میں بلدیاتی انتخاب شیڈول کا اعلان

    سندھ ہائیکورٹ نے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ان کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن پاکستان کو حکم دیا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان...
  5. Muhammad Awais Malik

    جماعت اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف کےلانگ مارچ کے روٹ پر اعتراض کردیا

    جماعت اسلامی پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے کل شروع ہونے والے لانگ مارچ کے روٹ پر اعتراض اٹھادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان جماعت اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کےروٹ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ کے روز مینار پاکستان گراؤنڈ میں جماعت اسلامی کا لیڈرشپ یوتھ کنونشن...
  6. Rana Asim

    پچاس کروڑ ہرجانے کا نوٹس:الیکشن کمیشن کی جماعت اسلامی سےاپنے بیان پرمعذرت

    جماعت اسلامی کی جانب سے 50 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس ملنے کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنے بیان پر جماعت اسلامی سے معافی مانگ لی،الیکشن کمیشن نے بیان دیا تھا کہ 24 جولائی کو شیڈول بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے جماعت اسلامی نےخط لکھا تھا،الیکشن کمیشن کے اس بیان پر جماعت اسلامی نے لیگل نوٹس...
  7. Muhammad Awais Malik

    جماعت اسلامی نے مہنگائی اور کرپشن کے خلاف احتجاج کی کال دیدی

    جماعت اسلامی پاکستان نے ملک میں بدترین مہنگائی اور کرپشن کے خلاف احتجاج کی کال دیتے ہوئے عوامی مارچ کا اعلان کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے عوامی مارچ کا اعلان امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دورا ن کیا گیا۔ سراج الحق نے...
  8. Rana Asim

    تحریک عدم اعتماد میں جماعت اسلامی کس کا ساتھ دے گی؟

    اپوزیشن اتحاد کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے جماعت اسلامی نے اپنا حتمی فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اس پوری تحریک اور ووٹنگ کے دوران غیر جانبدار رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی قیادت نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کیلئے کئے گئے رابطوں پر غور کے...
  9. Muhammad Awais Malik

    کراچی کا گرین لائن بس منصوبہ غلط بنا ہے،حافظ نعیم

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے گرین لائن منصوبے کی مخالفت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کے ساتھ وفاق اور سندھ حکومت ظالمانہ سلوک کررہی ہے ،انہوں نے کہا کہ جس شہر کو روزانہ چار سے پانچ ہزار بسوں کی ضرورت ہے...
  10. P

    جماعت اسلامی کا جلسہ اسلامی انقلاب دیر

    جماعت اسلامی کا جلسہ اسلامی انقلاب دیر اپر پشاور۔ جماعت اسلامی دیر بالا کے تحت دیر سٹیڈیم میں دیر کے سیاسی تاریخ کے سب سے بڑے جلسہ اسلامی انقلاب کا انعقاد۔جلسہ میں شریک دیر کوہستان کی بزرگ شخصیت پاتراک خان کے مطابق انہوں نے اپنی 92 سالہ زندگی میں اتنا عظیم الشان جلسہ کم ازکم دیر بال ا کی...