پڑوسی سے جھگڑے پر بھی منشیات ڈال دیں:جسٹس قاضی فائز عیسیٰ برہم

qazi-faiza-isa-ANF-hr.jpg

سپریم کورٹ نے چرس اسمگلنگ کیس کے ملزم عدنان خان کی ضمانت منظور کرلی. جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے کیس کی سماعت میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) پر برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پراسیکوٹر سے استفسار کیا کہ کیا اے این ایف کے پاس بائیک پر چرس لیجانے کی کوئی معلومات تھیں؟ پراسیکوٹر اے این ایف نے جواب دیا کہ بغیر نمبر پلیٹ بائیک دیکھ کر روکا تو چرس برآمد ہوئی۔

بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کو روکنا پولیس کا کام ہے اے این ایف کا نہیں، شہر میں ہزار گاڑیاں بغیر نمبر پلیٹ ہوں گی کیا اے این ایف سب کی تلاشی لے گی؟ اہم مقدمات میں اپنے رویے کی وجہ سے اے این ایف نے خود کو مشکوک کرلیا ہے۔

معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ دوسرے مقاصد کیلئے اے این ایف نے اپنی ساکھ خراب کرلی، جس کی وجہ سے سوالات اٹھ رہے ہیں، کل پھر کسی جج کی گاڑی سے چرس نکال لیں تو؟ پراسیکیوٹر صاحب یہ کل آپ کی گاڑی سے بھی چرس نکال سکتے ہیں، سب پتہ ہے منشیات کہاں بکتی ہیں وہاں اے این ایف کوئی کارروائی نہیں کرتا۔

عدالت نے سوال اٹھایا کہ بغیر معلومات اے این ایف کسی سواری کو کیسے روک سکتا ہے؟ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ قانون واضح ہے معلومات ہوگی پھر کارروائی ہوگی، پولیس کو اطلاع کے بغیر کیا اے این ایف ایسے گاڑیوں کو روک کر تلاشی لے سکتی ہے؟

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیا تین کلو چرس بائیک کی سیٹ کے نیچے آ سکتی ہے، پڑوسی سے جھگڑا ہوتو اس پر بھی منشیات ڈال دیں۔ عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔
 
MMushtaq

Minister (2k+ posts)

For once I applaud Qazi Eesa for his decision but this is a weakness of ANS to being a shitty case in court. He should have taken an extra step to punish ANF for wasting court time to set an example for others.
 
thinking

Prime Minister (20k+ posts)
The political judge has seemingly decided the case against merit. Probably wants to discredit ANF to favor Rana Sana Ullah's heroin recovery case.
In this case I don't think so..ANF not done good.which rightly condemned Justice Issa and Justice Mansor Ali Shah..
Test case will for Justice Issa when any Case regarding PTI..Pmln. and the case which involved Neutrals..Then his roll as next CJ will be clear.
 
Last edited: