پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد مہنگائی کا طوفان،36ضروری اشیاء مہنگی

shehbaz-inflation-after-pertol.jpg


مہنگائی میں ایک ہفتے کے دوران 3اعشاریہ 38 فیصد اضافہ

ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا،مہنگائی میں ایک ہفتے کے دوران 3اعشاریہ 38 فیصد اضافہ ہوا ہے، مہنگائی کی سالانہ شرح 27 اعشاریہ 82 فیصد ہوگئی ،ادارہ شماریات کے مطابق
گزشتہ ہفتے دالیں چکن، بیف، آلو سمیت 36 اشیا مہنگی ہوئیں۔


ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران 36 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 6 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، 9 اشیا کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

ایک ہفتے کے دوران گھی کی فی کلو قیمت میں 26 روپے 12 پیسے، زندہ مرغی کی قیمت میں مزید 33 روپے فی کلو اضافہ ہوا جبکہ بجلی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

چنے کی دال 10 روپے اور مسور کی دال 9 روپے 39 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئیں،جبکہ نو اشیاء کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا
پیاز 4 روپے 13 پیسے فی کلو سستی ہوگئی،ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی۔

20 کلو تھیلے کی قیمت 26 روپے 85 پیسے کم ہوگئی۔ چینی کی فی کلو قیمت میں 2 پیسے فی کلو کمی ہوئی۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 32 روپے 25 پیسے سستا ہوگیا۔