پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان ٹی وی پر آکر نہیں کرناچاہیےتھا:وزیرخزانہ

mifta-petrol-price-tv.jpg


وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اعلان سے متعلق وضاحت دے دی، مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھے کل شام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ٹی وی پر نہیں کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں کل شام ٹی وی پر جا کر یہ اعلان نہیں کرنے والا تھا جبکہ میرے دوسرے ساتھی نے میری جگہ یہ کام کرنا تھا لیکن وزیراعظم صاحب نے فیصلہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان مجھے اور مصدق ملک کو کرناچاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےفیصلہ کیا تھا کہ مصدق ملک اور مجھے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرنا چاہیے،میرے اور ساتھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے۔

https://twitter.com/x/status/1542607995934482433
اس سے قبل وزیر خزانہ ایک ٹی وی انٹرویو میں یہ اعلان کر چکے تھے کہ اب سے وہ ٹی وی پر آ کر پیٹرول بڑھانے کا اعلان نہیں کیا کریں گے۔

مفتاح اسماعیل نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا تھا کہ یہ میری لاسٹ انگیجمنٹ تھی،میں آئندہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرنے ٹی وی اسکرین پر نہیں آؤں گا۔

انہوں نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ جب مفتاح ٹی وی پر آتا تو لوگ پیٹرول پمپ کی طرف بھاگنے لگتے ہیں۔ 50 روپے پیٹرولیم لیوی کی اجازت ملی ہے،مگر کب لگانا اس کا فیصلہ نہیں ہوا۔

https://twitter.com/x/status/1542716015393783808
گزشتہ شب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے،جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 248 روپے 74 پیسے ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا،جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 18 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 230 روپے 26 پیسے ہوگئی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑ کر ملک کا 233 ارب روپے کا نقصان کیا،عمران خان کے معاہدے کے مطابق اس وقت پیٹرول کی قیمت اس سے بھی 70 روپے زیادہ ہوتی مگر موجودہ حکومت نے ابھی 5 اور 10 روپے پیٹرولیم لیوی لگائی ہے۔
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

مفتہ صاحب بولنا تو آپ نے اپنے پچھواڑے سے ہی ہے لہذا جہاں بھی بولیں لوگ ناک بند کر کے ہی سنیں گے