بھارتی فوج کے سابق کرنل پروین ساہنی کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی تو اس سے پاکستان کو بڑا نقصان ہو گا۔
پروین ساہنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی خارجہ پالیسی میں بہترین نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ بی آر آئی کے دوسرے مرحلے پر دستخط ہوئے یہی نہیں پاکستان کے چین اور روس کے ساتھ اچھے تعلقات استوار ہوئے ہیں۔
سابق بھارتی فوجی افسر نے یہ بھی لکھا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ اپنے معاملات کو بہترین طریقے سے ہینڈل کیا ہے کئی ایک ناموں کیلئے این ایس پی جاری کیا گیا، امن تعلقات کو بھی پاکستان آگے بڑھا رہا ہے۔ اس سب سے میرا کچھ لینا دینا تو نہیں مگر میرا خیال ہے کہ اگر عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو اس سے پاکستان کا بڑا نقصان ہو جائے گا۔