ڈالرکی ایک دن میں ریکارڈگراوٹ، مزید کتنا سستا ہو سکتا ہے؟

14dollarktnakamhoskta%20hu.jpg

ایک روزمیں ڈالر کی قدرمیں ریکارڈ کمی کےبعد معاشی ماہرین نے روپے کی قدرمیں اضافے اور ڈالر کے مزید سستا ہونے کا امکان ظاہرکردیا ہے۔

خبررساں ادارے سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق آج کے دن انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں تاریخی کمی کے بعد اب ملک میں یہ موضوع زیر بحث ہے کہ کیا ڈالر کے سستا ہونے کی یہ شروعات آگے بھی جارہی رہیں گی؟ اور اگریہ تسلسل برقرار رہا تو ایسا کب تک جاری رہے گا اور اس کے نتیجے میں ڈالر کتنا نیچے آسکتا ہے۔

اس حوالے سے کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی کا امکان ہے ،اگست کے آخر روپیہ مستحکم ہوگا اور ڈالر 200 روپے کی سطح پر آجائے گا۔

اس حوالے سے فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سربراہ ملک بوستان نے کہا کہ ڈالر کی قدرمصنوعی طور پر بڑھائی گئی تھی، حقیقی معنوں میں ڈالر کی قدر 180روپے سے زیادہ نہیں ہے، آرمی چیف کے امریکہ کو ٹیلی فون کےبعد آئی ایم ایف سے معاہدہ کے امید جاگ گئی ہے اور کہاجارہا ہے آئی ایم ایف جلد قسط جاری کردے گا۔

ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن آف پاکستان کےجنرل سیکرٹری ظفرپراچہ نے بھی ڈالر کی قدرمیں کمی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اداروں کی عدم توجیہہ کی وجہ سے مارکیٹ میں سٹہ بازی ہوئی اور ڈالر بلندی پر چلا گیا، اس وقت حکومتی ادارے متحرک ہورہےہیں ساتھ ہی ڈالر کی قدرمیں بھی کمی آنا شروع ہوگئی ہے،حکومتی ادارےایسے ہی کام کرتے رہے تو ڈالراگست کے آخر تک 200 روپے تک آجائے گا۔
 
Eigle

Senator (1k+ posts)

US has achieve what they wanted by drone after the CALL. Now they will relax the twisted arm a little