ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، سونا مزید مہنگا
تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے، روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو کر 6ماہ کی کم ترین سطح 159 روپے پر بند ہوا ہے۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 37 پیسے کم ہوئی ہے جس کے بعد ایک ڈالر کی قیمت 159 روپے 9 پیسے ہو گئی ہے، ڈالر کی قدر میں واضع کمی کے بعد رواں ہفتے امریکی ڈالر کی قدر 1 روپیہ 16 پیسے کم ہوئی ہے، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے سستا ہو کر 159 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قدر 40 ڈالر اضافے سے 1958 ڈالر ہوگئی ہے، جس کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 16 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کے اضافے کے ساتھ 99 ہزار 451 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔