ڈان نیوز ٹی وی پر آج ہیکرز نے حملہ کیا جس کے بعد چینل کی اسکرین پر اچانک بھارتی ترنگے کے ساتھ ساتھ ہیپی انڈی پینڈنس ڈے کا ٹیکسٹ نشر ہونے لگا جس پر معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
اتوار کو ڈان نیوز کی نشریات معمول کے مطابق جاری تھیں کہ اچانک 3 بجکر 27 منٹ پر اسکرین پر چلنے والے کمرشل کے اوپر بھارتی ترنگا اور ہیپی انڈیپینڈنس ڈے کا ٹیکسٹ نمودار ہوا۔
یہ ٹیکسٹ اور بھارتی ترنگا تقریباً ایک منٹ سے زائد سیکنڈ تک رہا اور پھر غائب ہوگیا۔
ادارے نے اس معاملے کی تحقیقات کا فوری حکم دے دیا ہے اور جیسے ہی کسی حتمی نتیجے پر پہنچے گا تو اپنے ناظرین کو آگاہ کرے گا۔
ڈان نیوز چینل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا اور معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ڈان نیوز چینل پر ہیکرز کا حملہ، اسکرین پر بھارتی ترنگا لہرانے کی تحقیقات
ہیکرز کے حملے کے بعد ڈان نیوز چینل کی اسکرین پر اچانک بھارتی ترنگے اور ہیپی انڈی پینڈنس ڈے کا ٹیکسٹ نشر ہونے لگا۔
www.dawnnews.tv