ڈیزل بحران: کسانوں کی مشکلات میں اضافہ، نئی حکومت پر کڑی تنقید

petrol-kisaan-pareshan.jpg


لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کے ستائے عوام اور کسانوں کے اعصاب پر ایک اور سنگین بحران سوار ہو چکا کیونکہ فورٹ عباس، چشتیاں، حویلی لکھا اور تلمبہ سمیت دیگر علاقوں میں ڈیزل اور پٹرول میسر نہیں۔

تفصیلات کے مطابق عوام مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور نئی حکومت کے آنے سے پیدا ہونے والے بحران کے باعث کئی طرح کے مسائل کا شکار ہیں ایسے میں کسی چیز کی عدم دستیابی بحران کی سی صورتحال پیدا کر دے گی۔

ڈیزل وپٹرول کی عدم دستیابی سے کسانوں کو ٹیوب ویل چلانے اور فصلوں کو پانی دینے میں سنگین نوعیت کے مسائل کا سامنا ہے کیونکہ لوڈ شیڈنگ اور نہری پانی کی عدم دستیابی سے پہلے ہی فصلوں کی تیاری میں کئی رکاوٹیں رہی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1518494512317878272
ڈیزل کی عدم دستیابی پر کسان پھٹ پڑے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس حکومت نے ان کے مسائل میں مزید اضافی ہی کیا ہے۔ نجی چینل سے گفتگو میں بحران کا شکار بننے والے کسانوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت ہی اچھی تھی موجودہ حکومت تو بے کار ہے۔

اسی صورتحال پر ان علاقوں سے سوشل میڈیا صارفین بھی دہائیاں دے رہے ہیں، احمد وڑائچ نامی ولصارف نے کہا ہے کہ گندم کی کٹائی، کپاس اور چاول کی کاشت کا سیزن ہے مگر کسان ڈیزل کیلئے رل رہے ہیں، بجلی لوڈشیڈنگ سے موٹریں بند ہیں، نہری پانی بھی ابھی تک نہیں آ رہا۔

اس صارف نے سوال اٹھایا کہ کیا نئی سرکار لانے کا مقصد ملک کے سب سے بڑے معاشی طبقے کو تکلیف دینا تھا؟ کوئی تو جواب دے خدارا۔

https://twitter.com/x/status/1518193847272198147
عابد عندلیب نے کہا یہ ویڈیو چشتیاں سے کسی نے بھیجی ہے، کتنے چینلز پر یہ خبر چلی کہ موجودہ حکومت نے ملک میں تیل کا بحران پیدا کر دیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1518211623290290176
 
Last edited:

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
سارے بھکاری مل کر پٹرول اور فضلو ڈیزل کو اسٹاک کررہے ہیں

لمبا کھانچا لگے گا اِس دفعہ

چار سالوں کا نقصان ایک جھٹکے میں ریکور۔

بھکاریوں کے ہاتھ بس بھیک آئے گی۔۔
 

disgusted

Chief Minister (5k+ posts)
Fazlu diesel ko sadarat na milne par sara diesel ghaib ho gaya. Lutfur Rahman aur Asad Mahmood ki ojhrian talaash karo kuch nikalega.
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)

???‍♂️=== چند دنوں کی بات ہے ! کسان ڈیزل کا انتظار کریں .شوباز کے ساتھ ہی سعودیہ سے واپس آئے گا === سب ایک جہاز میں ! یا الله پاکستان پر رحم فرما .​