کفن چور

SAIT_

Senator (1k+ posts)


غالب خیال یہی ہے کہ کفن چوری کا دھندہ اتنا ہی پرانا ہے جتنا کہ قبروں کی تزئین و آرائیش کا فن - عام طور تمام دنیا میں کفن چوری کو ایک انتہائی گھٹیا فعل گردانا جاتا ہے - اور ہمار ے ہاں تو یہ لفظ ایک گالی کے مترادف سمجھا جاتا ہے - لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ ہمارے سیاسی کلچر میں کفن چوری ایک گھٹیا فعل کی بجائے ایک انتہائی اہم فن کا درجہ رکھتا ہے- عام لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لیے عمومی طور پر سیاسی کفن چور چوری کے بعد اس چوری کو سیاسی مشن کی تکمیل کے نعرے وغیرہ لگا کر اپنے گندے فعل پر پردہ ڈالنے پر ہمیشہ کامیاب رهتے ہیں-


مثال کے طور پر ضیاءالحق کا سیاسی کفن میاں صاحب نے ایسی خوبصورتی سے چوری کیا کہ جتوئی صاحب کا پتہ کاٹ کر خود ضیاءالحق مرحوم کے مشن کی تکمیل کا اعلان کر ڈالا- اسکے بعد ایسٹیبلشمنٹ کے لیے میاں صاحب کو نظر انداز کرنا ناممکن تھا اور وہ ضیاءالحق کے سیاسی جانشین کہلائے- اسی طرح محترمہ نے اپنے بھائی وغیرہ کو بھٹو کے سیاسی کفن کے قریب بھی نا پھٹکنے دیا- حتی کہ اپنی والدہ ماجدہ کا بھی پتا گول کرنے میں تامل نا کیا اور خود ہی اس چوری شدہ سیاسی کفن کو آج بھی بھٹو زندہ ہے کے نعرے سے دھو کر اپنے استعمال میں لے کر آئیں اور اقتدار کا خوب مزہ اٹھایا


پر میرا موضوع سخن نا تو میاں صاحب ہیں اور نا ہیں محترمہ بلکہ سیاسی کفن چوری کے ماہر اور اس فن کے استاد جناب آصف علی زرداری ہیں - ان حضرت نے نا صرف اپنی زوجہ کے قتل کا فائدہ اٹھایا بلکہ بھٹو خاندان کو ہی سیاست سے باہر کر کے زرداری خاندان کی سیاسی بنیاد ڈالی- ان سے پہلے والے لوگ تو صرف کفن چوری کرتے تھے پر ان حضرت نے کفن تو درکنار پوری قبر کا ہی پتا گول کر دیا ہے-اور بھٹو خاندان کے لوگ حیران اور پریشان ہیں کہ انکی سیاست کیسے زردری خاندان چوری کرکہ لے گیا ہے - اسکے علاوہ اگر کسی نے منمناتی آواز میں پارٹی کے اندر رهتے ہووے بھی زرداری سے اختلاف کیا اسے خوب سبق سکھایا جسے کہ بابر اعوان - اعتزاز احسن اور ناہید خان وغیرہ -


اب ملک کو دونو ہاتھوں سے لوٹنے کے بعد زرداری صاحب نے اپنے صاحبزادے کو میدان میں اتارا ہے - جس سے وہ مشہور زمانہ لطیفہ یاد آگیا جس میں ایک کفن چور نے مرنے سے پہلے اپنے بیٹے کو کھا تھا کہ مرے مرنے کے بعد ایسے کام کرنا کہ لوگ مجھے یاد کریں- اسکے بعد اسکے بیٹے نے اس انداز سے کفن چوری کا بازار گرم کیا کہ لوگ یہ کہنے پر مجبور ہو گئے اس سے تو اسکا باپ اچھا تھا جو کم از کم کفن چوری کے بعد مردے کو قبر کے اندر تو رہنے دیتا تھا -




 
Last edited by a moderator:

pkonline14

MPA (400+ posts)
a message from london. We congrats all pti supporters from rahim yaar khan for your participation in todays jalsa, you guys have proved yet once again that tabdeeeli aaa nahi rahi tabdeeeli aaa gai hai. Please keep supporting the change. We need to show unity, faith and courage to kick out scum bag mafia and their corrupt kingdom for the betterment of a common man. So go noooora go.
 

sarbakaf

Siasat.pk - Blogger
Billo kafan nahi dopattay ki mutlashi hai
zardari ko 3 damaad talash karnay hainnnnnn

I believe one of his children will be sacrificed for next term as his wife was for previous one
 

ansarppu

Minister (2k+ posts)
kafan chor [hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar]
bilkul sahi analyse kia hai bhai sb......
 

SAIT_

Senator (1k+ posts)
Billo kafan nahi dopattay ki mutlashi hai
zardari ko 3 damaad talash karnay hainnnnnn

I believe one of his children will be sacrificed for next term as his wife was for previous one
You mean Zardari kafan choori say baaz nahi aaey gaa chaaheay is kay lieay bilo rani ki qurbaani hi kion naa deni paray ?
 
Last edited: