کون بیوقوف کہتا ہے کہ حکومت لیٹ گئ ہے یا حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے؟

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
بیوقوف تو وہ ہے جس نے پہلے پابندی لگائی اور اب مزاکرات کر رہا ہے - مزاکرات کرنے تھے تو پہلے پابندی کیوں لگائی ؟ حکومت کے گھٹنے ٹیکنے کا تاثر اس لئے مل رہا ہے کہ پابندی کے بھد کون مذکرات کرتا ہے جب پابندی لگا دی تو اب کیا کرنا ہے اگر وہ مزاکرات میں پابندی واپسی کا مطالبہ کریں ؟ آپ نے پابندی کے بھد ان کا مطالبہ مان لیا کہ اسمبلی میں قرارداد پیش کی جائے - ایک ایک کر کے آپ ان کے مطالبے مان رہے ہیں ، یہ بے وقوفی نہیں تو کیا ہے - قرارداد پیش بھی ہو چکی ہے اور نون لیگ نے اس کی حمایت کا اعلان بھی کر دیا ہے - یہ قرداد تو منظور ہو جائے گی تو کیا آپ فرانس کا سفیر نکالیں گے ؟ فیصلہ آپ نے کرنا ہے نون لیگ نے نہیں - یہ سب ان کے آگے گھٹنے ٹیکنا نہیں تو کیا ہے ؟
 

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
صاف بات یہ ہے کہ احسن اقبال اور شاہد خاقان کی حرکتوں کے علاوہ ان کی تقریر سننے کے بعد لگتا ایسا ہی ہے کہ اندرونی طور پر وہ بھی مانتے ہیں کہ کسی پریشر گروپ کی وجہ سے کسی ملک کے سفیر کو ملک بدر کرنا انتہائی بڑی بیوقوفی ہے۔

معلوم یہ ہوتا ہے کہ وہ خود بھی کوئی ایسی روایت کی داغ بیل نہیں ڈالنا چاہتے جس کا شکار وہ خود کہیں مستقبل میں ہوجائیں۔

لگتا تو یہی ہے کہ لوگوں نے کچھ عقل کے ناخن لینا شروع کردیئے ہیں۔
جب حکومت ہر چیز میں سیاست کرتی ہے تو نون لیگ والے بھی دور کھڑے ہو کر تماشہ دیکھیں گے -سفیر کو نکالنے کی قرار پیش ہو چکی اور نون لیگ نے حمایت کا اعلان کیا ہے - نون لیگ کو پتا ہے ان کا بہت بڑا ووٹ بریلوی ہے وہ انہیں کیوں ناراض کریں اور پھر نواز کے دور میں فیض آباد دھرنے میں تحریک انصاف انہیں لوگوں کے ساتھ کھڑی تھی - آج نون لیگ ان کے ساتھ تو کھڑی نہ ہوئی اور نہ ہوگی البتہ قرارداد کی حمایت کرے گی اس کے بھد حکومت نہ سفیر رکھ سکے گی اور نہ نکال سکے گی کیونکے دونوں کی بہت بڑی قیمت ہے -اگر سفیر نکالنا نہیں تھا تو ان سے تحریری مھائدہ کیوں کیا ، اب بھگتو ، اب اپوزیشن بھی کہتی ہو گی رل تے گئے آں پر چس بڑی آئی ہے
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
جب حکومت ہر چیز میں سیاست کرتی ہے تو نون لیگ والے بھی دور کھڑے ہو کر تماشہ دیکھیں گے -سفیر کو نکالنے کی قرار پیش ہو چکی اور نون لیگ نے حمایت کا اعلان کیا ہے - نون لیگ کو پتا ہے ان کا بہت بڑا ووٹ بریلوی ہے وہ انہیں کیوں ناراض کریں اور پھر نواز کے دور میں فیض آباد دھرنے میں تحریک انصاف انہیں لوگوں کے ساتھ کھڑی تھی - آج نون لیگ ان کے ساتھ تو کھڑی نہ ہوئی اور نہ ہوگی البتہ قرارداد کی حمایت کرے گی اس کے بھد حکومت نہ سفیر رکھ سکے گی اور نہ نکال سکے گی کیونکے دونوں کی بہت بڑی قیمت ہے -اگر سفیر نکالنا نہیں تھا تو ان سے تحریری مھائدہ کیوں کیا ، اب بھگتو ، اب اپوزیشن بھی کہتی ہو گی رل تے گئے آں پر چس بڑی آئی ہے
نون لیگ کو معلوم ہے کہ اگر آج انھوں نے ایسا کردیا تو کل کو ان کے اپنے شیر لندن سے نکلوانے نہ پڑجائیں۔ ساتھ ہی یہ جانتے ہیں کہ اگر آج وہ کسی ایسی حرکت کا حصہّ بنے تو کل کو اگر کبھی اقتدار میں آبھی گئے تب یہی حرکت ان کے اپنے سامنے بھی آ کر کھڑی ہوسکتی ہے۔

آرمی چیف کے بارے میں بھی ہم دیکھ چکے ہیں، نون لیگ کم از کم اتنی سیاسی چالیں ضرور سمجھتی ہے۔ بہرحال، ابھی تو یہ مزے لیں گے، کیونکہ فی الحال ان کے حساب سے اونٹ پہاڑ کے نیچے آچکا ہے۔ لیکن حتمی فیصلہ کیا ہوتا ہے، یہ دیکھنے کی بات ہوگی۔

ابھی تلک تو میری اور آپکی باتیں سوائے قیاس آرائی کے اور کچھ بھی نہیں۔
 

Gujjar1

Minister (2k+ posts)
My appeal to IK is that dont spare these fasadies and make an example out of them by applying terrorist classes in their FIRs and g
ive these elements harsh punishments.
 

Saifulpak

Senator (1k+ posts)
خان جھکتا نہیں لیٹ جاتا ہے

ابھی کل شام کو وزیراعظم عمران
خان نے قوم سے طویل خطاب کیا اور وضاحت کی کہ فرانس کے ساتھ تعلقات خراب کرنے سے پاکستان کا کس قدر نقصان ہوسکتا ہے۔۔ اس خطاب کو چند گھنٹے بھی نہیں ہوئے تھے کہ عمران خان المعروف یوٹرن خان نے حسبِ سابق اپنے خطاب سے یوٹرن لیتے ہوئے ٹی ایل پی کے مطالبے کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے اسمبلی میں فرانس کے سفیر کو نکالنے کی قرار داد لانے کا اعلان کردیا۔۔ آج خادم رضوی کے لونڈے کو بھی جیل سے باعزت بری کردیا گیا ہے۔ تحریک لبیک کے جن لوگوں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا، لوگوں کی گاڑیوں کو توڑا، املاک کو آگ لگائی، پولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے سولہ پولیس والوں کو اغوا کیا، سات سو پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا، پانچ چھ پولیس والوں کو قتل کیا، ان سب کے خلاف درج مقدمات خارج کردئے گئے ہیں اور ان سب کو رہا کرنے کا پروسیجر شروع کردیا گیا ہے۔۔
ابھی کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے جب ہزارہ والے اپنی لاشیں رکھ کر وزیراعظم سے اپیل کررہے تھے کہ ہمارے پاس آئیں اور ہماری فریاد سنیں، مگر یہ شخص اکڑ گیا کہ میں نہیں جاتا، جب تک لاشیں نہیں دفناتے۔ وہ کمزور لوگ تھے، ان کے پاس طاقت نہیں تھی، بدمعاشی نہیں تھی، وہ ہار گئے اور وزیراعظم سینہ چوڑا کرکے جیت گئے۔
نواز شریف کا کوئی بیان نہی یا
اب حکومتی طبلچی وضاحتیں کیوں دے رہے ہیں؟ تھریڈ کا ٹاپک یہ ہونا چاہئے
عمران خان کوکیوں لیٹنا پڑا؟
نہیں ٹاپک یہ ہونا چاہیے کہ نواز شریف کریم لگا کہ الٹا کیوں لیٹا ہے۔ بگیاڑی صاب
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
It is a great diplomacy of the Govt. Pakistan should play its role and force UN to do legislation on this issue and make a punishable crime in West. Otherwise Pakistan should say we will not obey International Laws until UN finds a solution to this problem. TLP shouldn't allow in future to stage such sit-ins.