کیا اسلام بطور مذہب تشدد کی تعلیم دیتا ہے؟

Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)
جب کبھی بھی پیغمبر اسلام کے کارٹونز وغیرہ کا مسئلہ اٹھتا ہے تو ایک بات پر تقریباً تمام مسلمان متفق نظر آتے ہیں کہ جو بھی توہینِ پیغمبر کرتا ہے اس کی سزا موت ہے۔۔ نہ صرف ناخواندہ اور سطحی ذہنیت کے حامل مسلمان بلکہ اچھے خاصے پڑھے لکھے، سوٹڈ بوٹڈ مسلمان بھی اس معاملے میں یہی رائے رکھتے نظر آتے ہیں کہ جو بھی پیغمبر اسلام کی توہین کرتا ہے اس کی سزا موت ہے۔۔

حالیہ فرانس والے معاملے پر تقریباً جتنے بھی پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسرز / یوٹیوبرز ہیں، وہ سب اپنی بات کا آغاز ہی اس نعرے سے کرتے ہیں کہ جس نے بھی سرکارِ دو عالم کی شان میں گستاخی کی ہے، اس کی سزا تو موت ہے۔۔ فرق صرف یہ ہے کہ جو کم خواندہ سطحی ذہنیت کے مسلمان ہیں وہ کہتے ہیں کہ جہاں بھی کوئی "گستاخ" نظر آئے اسے پکڑ کر اپنے ہاتھوں سے موت کے گھاٹ اتار دو، جبکہ جو پڑھے لکھے سوٹڈ بوٹڈ مسلمان ہیں، وہ اس نکتہ نظر کے حامی ہیں کہ یہ کام خود نہیں کرنا چاہئے بلکہ ریاست سے کروانا چاہئے۔ یعنی تشدد پر دونوں کا اتفاقِ رائے ہے بس طریقہ کار پر اختلاف ہے۔۔

فرانس میں جس ٹیچر کا ایک مسلمان نوجوان نے سر کاٹ دیا، اس کی بھی تقریباً تمام مسلمانوں نے تحسین کی، کم از کم مجھے تو کوئی ایسا مسلمان نظر نہیں آیا جس نے کہا ہو کہ اس ٹیچر کا قتل کرکے غلط کیا گیا۔ اور یہ بات تو واضح ہے کہ مسلمانوں کی یہ سوچ، یہ رویہ اپنے دین کی تعلیمات کی روشنی میں ہے کہ "گستاخ" کی سزا موت ہی ہونی چاہئے۔۔ اگر ہم اس تمام منظرنامے سے یہ نتیجہ اخذ کریں کہ اسلام بطور مذہب تشدد کی تعلیم دیتا ہے تو کیا یہ نتیجہ غلط ہوگا؟ یا کیا ہم اس سے ہٹ کر کوئی نتیجہ اخذ کرسکتے ہیں؟

بلاسفیمی کے سلسلے میں میں نے پڑھے لکھے سوٹڈ بوٹڈ مسلمانوں کا ذکر کیا کہ وہ "گستاخ" کو خود قتل کرنے کی بجائے ریاست کے ہاتھوں قتل کروانے کی ترغیب دیتے ہیں، وہ یہ دلیل دیتے ہیں کہ اسلام قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیتا، جبکہ حقیقت میں معاملہ اس کےبرعکس ہے۔ اسلام میں توہینِ پیغمبر اسلام کے سلسلے میں جو واقعات بیان کئے جاتے ہیں، ان میں بے شمار ایسے واقعات ہیں جن میں انفرادی طور پر لوگوں نے خود "گستاخوں" کو قتل کیا اور دربارِ پیغمبری سے داد و تحسین پائی۔۔ اس لئے یہ کہنا کہ کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لے کر کسی "گستاخ" کو قتل کرنے کا حق نہیں، کم از کم اسلامی حوالوں سے معتبر نہیں۔

مسلمانوں کے اسی پرتشدد روئیے کا اور اسلام کا بطور مذہب تشدد کی تعلیم کا جب مغربی ممالک میں کوئی ذکر کرتا ہے تو اس کو اسلاموفوبک کہا جاتا ہے، اسے اسلام سے تعصب یا تنفر کا شکار قرار دیا جاتا ہے۔ پچھلے کچھ سالوں سے اب مغرب کے لوگوں کو بھی سمجھ آنی شروع ہوگئی ہے کہ اسلاموفوبیا تو ایک حقیقت ہے جو کہ اسلامو فاشزم کا نتیجہ ہے۔ اسلام اگر بطور مذہب تشدد کی تعلیم دیتا ہے تو اسلام سے کیونکر خوفزدہ نہ ہواجائے اور مسلمانوں سے کس لئے خطرہ محسوس نہ کیا جائے۔۔

فرانس نے سب سے پہلے اس حقیقت کا ادراک کیا اور ہمیشہ کوشش کی کہ اسلام اور مسلمانوں کی پرتشدد سوچ کو اپنے معاشرے میں ترویج نہ پانے دے، اس کے باوجود اس زہر کا اثر وہاں بھی وقتاً فوقتاً کام دکھاتا رہتا ہے، یورپ کے دیگر ممالک میں بھی مسلمانوں کی متشدد روش کو شدت سے محسوس کیا جارہے، وہ وقت دور نہیں جب مسلمان جدید دنیا میں آئسولیٹ ہوکر رہ جائیں گے، اگر انہوں نے خود کو تشدد سے الگ نہیں کیا تو۔۔
 
knowledge88

Chief Minister (5k+ posts)

Well, I will disagree with you. and to prove you wrong I have an evidence of the website you and I currently use i.e. siasat.pk.

Just one hour ago I posted here, that there are Prophet Muhammad PBUH cartoons on Wikipedia and we should condemn Wikipedia website.

Siasat.pk website (which is run by Muslims, I think) removed my post.

What does it mean? It means siasat.pk does no support any criticism on Wikipedia even if they make cartoons of Prophet Muhammad PBUH.
So these Muslims did not mind the cartoons and instead deleted my post.

So you have been proven wrong. there are Muslims who ignore Prophet Muhammad's insult. like siasat.pk ignorance of Prophet Muhammad's cartoon's post.
 
Diesel

Chief Minister (5k+ posts)
jab holocoust par bat nhi ki ja sakti To prophet ki shan ma gustakhi kis tara bardasht ki ja sakti ha.. prophet ki shan ma gustakhi par UN ma strict qanon sazi honi chahie Ta ke future ma is kI rok tam kya ja sake.. Musalman sab koch bardasht kar sakte ha Lekin hazor ki shan ma gustakhi par kabi compromise nhi
 
Last edited:

Rio

Councller (250+ posts)
میری رائے میں یہ اسلام نہیں، مقامی کلچر کا حصّہ ہے. جہاں تک مجھے پتہ ہے یہ کام صرف برصغیر میں ہی ہوتا ہے، جس طرح بھارت میں گائے کے گوشت کھانے پر لوگ جنونی ہو کر قتل و غارت کر دیتے ہیں، اسی طرح کے لوگ پاکستان میں اسلام کے نام پر قتل و غارت کرتے ہیں.

میں نے کبھی نہیں سنا کہ دبئی میں کسی نے کسی کو اسلام کے نام پر قتل کیا ہو، قتل تو دور کی بات وہاں خادم حسین جیسا فتنہ کوئی فساد پیدا کرنے کی جرأت کیوں نہیں کرتا؟ یا سعودی عرب میں، یا بحرین، کویت میں.

اسی طرح انڈونیشیا، ملائیشا میں مسلمان پر امن طریقے سے رہتے ہیں.
ترکی، البانیہ، بوسنیا میں کبھی کسی کے اسلام کو خطرہ تو لاحق نہیں ہوا.

یہ صرف ہمارا ملک ہے، جہاں قانون کی کوئی اجارہ داری نہیں، یہاں لوگوں کو پتا ہے کہ اسلام کا نام لے کر کسی کو قتل بھی کر دیا تو کوئی اس کو کچھ نہیں که سکتا. حالیہ بینک مینیجر کا قتل اس کی مثال ہے. ایسا کام کوئی دبئی میں کر کے دیکھتا...
 
Rio

Councller (250+ posts)
Well, I will disagree with you. and to prove you wrong I have an evidence of the website you and I currently use i.e. siasat.pk.

Just one hour ago I posted here, that there are Prophet Muhammad PBUH cartoons on Wikipedia and we should condemn Wikipedia website.

Siasat.pk website (which is run by Muslims, I think) removed my post.

What does it mean? It means siasat.pk does no support any criticism on Wikipedia even if they make cartoons of Prophet Muhammad PBUH.
So these Muslims did not mind the cartoons and instead deleted my post.

So you have been proven wrong. there are Muslims who ignore Prophet Muhammad's insult. like siasat.pk did.

بھائی میں نے آپ کو اس تھریڈ میں کہا تھا کہ احتجاج کا آغاز خود سے کریں، اور گوگل، یو ٹیوب، وکی پیڈیا، ٹویٹر کے ساتھ ساتھ اس سیاست پی کے کو بلاک کریں کیوں کہ یہ ویب سائٹ بھی گوگل کے اشتہارات سے پیسے کما رہی ہے. اب اگر تو سچے مسلمان ہیں تو منافقت نہ کرنا اور یہ ویب سائٹ بھی استمعال کرنا چھوڑ دینا.
 
knowledge88

Chief Minister (5k+ posts)

بھائی میں نے آپ کو اس تھریڈ میں کہا تھا کہ احتجاج کا آغاز خود سے کریں، اور گوگل، یو ٹیوب، وکی پیڈیا، ٹویٹر کے ساتھ ساتھ اس سیاست پی کے کو بلاک کریں کیوں کہ یہ ویب سائٹ بھی گوگل کے اشتہارات سے پیسے کما رہی ہے. اب اگر تو سچے مسلمان ہیں تو منافقت نہ کرنا اور یہ ویب سائٹ بھی استمعال کرنا چھوڑ دینا.
Bhai sahab aap kiya meray shoulder per baithay hoy farashtay hain jis koh maaloom hay kay may konsee wesbite use ker raha hoon.

Also, do you know the topic of this thread? It is , there are no Muslims who do not want violence against blasphemers. well, there is another example. You don't want also any violence against blasphemers., do you? If you are a Muslim then the author of the post is wrong again. There are many Muslims including you who don't care about cartoons of the prophet Muhammad PBUH. The author should apologize for his opinion.
 
knowledge88

Chief Minister (5k+ posts)
میری رائے میں یہ اسلام نہیں، مقامی کلچر کا حصّہ ہے. جہاں تک مجھے پتہ ہے یہ کام صرف برصغیر میں ہی ہوتا ہے، جس طرح بھارت میں گائے کے گوشت کھانے پر لوگ جنونی ہو کر قتل و غارت کر دیتے ہیں، اسی طرح کے لوگ پاکستان میں اسلام کے نام پر قتل و غارت کرتے ہیں.

میں نے کبھی نہیں سنا کہ دبئی میں کسی نے کسی کو اسلام کے نام پر قتل کیا ہو، قتل تو دور کی بات وہاں خادم حسین جیسا فتنہ کوئی فساد پیدا کرنے کی جرأت کیوں نہیں کرتا؟ یا سعودی عرب میں، یا بحرین، کویت میں.

اسی طرح انڈونیشیا، ملائیشا میں مسلمان پر امن طریقے سے رہتے ہیں.
ترکی، البانیہ، بوسنیا میں کبھی کسی کے اسلام کو خطرہ تو لاحق نہیں ہوا.

یہ صرف ہمارا ملک ہے، جہاں قانون کی کوئی اجارہ داری نہیں، یہاں لوگوں کو پتا ہے کہ اسلام کا نام لے کر کسی کو قتل بھی کر دیا تو کوئی اس کو کچھ نہیں که سکتا. حالیہ بینک مینیجر کا قتل اس کی مثال ہے. ایسا کام کوئی دبئی میں کر کے دیکھتا...
You have limited knowledge of Muslims,

Ayat ullah Khamany had issued a Fatwa of killing Salman Rushdee. and He was an Irani.

Also

Farag Foda was an Egyptian professor, was killed by an Islamic group because of blasphemy in Egypt.
there are many examples all around the world.
 
Rio

Councller (250+ posts)
Bhai sahab aap kiya meray shoulder per baithay hoy farashtay hain jis koh maaloom hay kay may konsee wesbite use ker raha hoon.

Also, do you know the topic of this thread? It is , there are no Muslims who do not want violence against blasphemers. well, there is another example. You don't want also any violence against blasphemers., do you? If you are a Muslim then the author of the post is wrong again. There are many Muslims including you who don't care about cartoons of the prophet Muhammad PBUH. The author should apologize for his opinion.

میں آپ کے کندھے پر بیٹھا فرشتہ نہیں، آپ نے تھریڈ بنایا کہ مسلمان گوگل اور وکی پیڈیا کے خلاف احتجاج کیوں نہیں کرتے، تو اس کا سادہ حل یہ ہے کہ آپ خود سے احتجاج کا آغاز کریں اور گوگل، اور اس سے پیسے کمانے والی ویب سائٹس (جن میں سیاست.پی کے شامل ہے) ان کا استعمال کرنا ترک کریں. اگر آپ خود یہ کام نہیں کرتے لیکن دوسروں کو یہ کام کرنے کا مشورہ دیتے ہیں تو کیا آپ منافق کہلائیں گے.
آپ کی معلومات کے لئے یو ٹیوب بھی گوگل کی ہی کمپنی ہے، اس لئے اس کا استعمال بھی ترک کریں.

باقی جہاں تک آپ کا سوال ہے تو جتنا میرا علم ہے، اسلام یہ کہتا ہے کہ کوئی کسی کو سزا دینے کا اختیار ریاست کے پاس ہوتا ہے، عام شخص کسی کو کسی جرم کی سزا نہیں دے سکتا. اگر میری معلومات درست نہیں تو اس کی تصحیح کر دیں. اور اس کے بعد اس ویب سائٹ کو بلاک کرنا نہ بھولیں.
 
Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)
میری رائے میں یہ اسلام نہیں، مقامی کلچر کا حصّہ ہے. جہاں تک مجھے پتہ ہے یہ کام صرف برصغیر میں ہی ہوتا ہے، جس طرح بھارت میں گائے کے گوشت کھانے پر لوگ جنونی ہو کر قتل و غارت کر دیتے ہیں، اسی طرح کے لوگ پاکستان میں اسلام کے نام پر قتل و غارت کرتے ہیں.

میں نے کبھی نہیں سنا کہ دبئی میں کسی نے کسی کو اسلام کے نام پر قتل کیا ہو، قتل تو دور کی بات وہاں خادم حسین جیسا فتنہ کوئی فساد پیدا کرنے کی جرأت کیوں نہیں کرتا؟ یا سعودی عرب میں، یا بحرین، کویت میں.

اسی طرح انڈونیشیا، ملائیشا میں مسلمان پر امن طریقے سے رہتے ہیں.
ترکی، البانیہ، بوسنیا میں کبھی کسی کے اسلام کو خطرہ تو لاحق نہیں ہوا.

یہ صرف ہمارا ملک ہے، جہاں قانون کی کوئی اجارہ داری نہیں، یہاں لوگوں کو پتا ہے کہ اسلام کا نام لے کر کسی کو قتل بھی کر دیا تو کوئی اس کو کچھ نہیں که سکتا. حالیہ بینک مینیجر کا قتل اس کی مثال ہے. ایسا کام کوئی دبئی میں کر کے دیکھتا...

تیرہ اسلامی ممالک میں بلاسفیمی پر سزائے موت ہے۔ ایران ہر سال نہ جانے کتنوں کو بلاسفیمی پر سزائے موت دیتا ہے، سعودی عرب میں کتنوں کے سر معمولی معمولی باتوں پر خلافِ مذہب قرار دے کر قلم کردیئے جاتے ہیں۔ رائف بداوی کو ایک بلاگ لکھنے پر سزائے موت سنا دی گئی، نایجئریا میں پچھلے دنوں ایک سنگر کو توہین اسلام پر سزائے موت سنائی گئی، نائجیریا میں ہی لوگوں نے ایک شخص کے توہینِ اسلام کرنے پر گھر پر ہلہ بول دیا اور اس کا گھر جلا دیا۔۔ اور بھی ان گنت واقعات ہیں۔ ان سب میں مشترک ایک بات ہے، وہ ہے اسلام۔۔۔
 
Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)
Islam tashudud ki taleem nahi deta , haan molvi zaroor dete hain. Molvion ke nazariat ka islam se koi tauluq nahi hai.
آپ نے شاید تھریڈ پڑھا ہی نہیں۔۔

کیا آپ توہینِ اسلام / توہینِ رسالت پر سزائے موت کی حمایت کرتے ہیں۔۔؟؟ آپ اپنی رائے بتائیں۔۔
 
Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)
Well, I will disagree with you. and to prove you wrong I have an evidence of the website you and I currently use i.e. siasat.pk.

Just one hour ago I posted here, that there are Prophet Muhammad PBUH cartoons on Wikipedia and we should condemn Wikipedia website.

Siasat.pk website (which is run by Muslims, I think) removed my post.

What does it mean? It means siasat.pk does no support any criticism on Wikipedia even if they make cartoons of Prophet Muhammad PBUH.
So these Muslims did not mind the cartoons and instead deleted my post.

So you have been proven wrong. there are Muslims who ignore Prophet Muhammad's insult. like siasat.pk ignorance of Prophet Muhammad's cartoon's post.

جس شخص نے آپ کی پوسٹ ریموو کی ہے، اس سے رابطہ کریں اور پوچھیں کیا وہ توہینِ رسالت پر سزائے موت دینے کا حامی ہے۔۔۔ شافی امید ہے کہ جواب ہاں میں ہوگا۔۔۔

اسلامی پرچم تلے تشدد کے معاملے میں مسلمان ایک پیج پر ہیں۔۔
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اسلام یہ تعلیم نہیں دیتا کے کوئی ایک گال پر تھپڑ مارے تو دوسرا بھی پیش کر دو

بھارت میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما نے ہندووں کے مبینہ مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں بالی ووڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن کے خلاف معاملہ درج کرایا ہے۔

ہنگامہ بڑھ جانے کے بعد امیتابھ بچن کولوگوں سے معافی مانگنی پڑی تھی۔

اداکار کو غلطی سے ہندؤں کے جذبات مجروح کرنے پر معافی منگنی پڑی. اگر ریاست بدمعاشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اداکار کو بدمعاش فرانسی استاد کی طرح شاباش دیتی تو بات بڑھ سکتی تھی
 
Last edited:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
کیا سیکولرازم مہلک ہتیار جو موجود ہی نہیں تھے ڈھونڈنے کے بہانے "جمہوریت" برسانے کی کی تعلیم دیتا ہے!؛
 
Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)
اسلام یہ تعلیم نہیں دیتا کے کوئی ایک گال پر تھپڑ مارے تو دوسرا بھی پیش کر دو
حضرت صاحب۔۔ کھل کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔۔ کیا پیرس میں مسلمان نوجوان نے ٹیچر کا سر کاٹ کر درست عمل کیا۔۔۔؟؟ کیا آپ اس متشدد فعل کی حمایت کرتے ہیں یا مذمت۔۔؟
 
Rio

Councller (250+ posts)
کیا سیکولرازم مہلک ہتیار جو موجود ہی نہیں تھے ڈھونڈنے کے بہانے "جمہوریت" برسانے کی کی تعلیم دیتا ہے!؛

??آپ عراق کے کویت پر حملہ کی بات کر رہے ہیں ؟
?? یا سعودی عرب کی یمن پر حملہ کی ؟؟
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
کی آزادی کسی کو نہیں (Bullying) آزادی کا لیبل لگا کر بدمعاشی
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

??آپ عراق کے کویت پر حملہ کی بات کر رہے ہیں ؟
?? یا سعودی عرب کی یمن پر حملہ کی ؟؟
انسانی حقوق کے چمپئنز کی عراق پر حملے کی بات کر رہا ہوں
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
حضرت صاحب۔۔ کھل کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔۔ کیا پیرس میں مسلمان نوجوان نے ٹیچر کا سر کاٹ کر درست عمل کیا۔۔۔؟؟ کیا آپ اس متشدد فعل کی حمایت کرتے ہیں یا مذمت۔۔؟
اس بدمعاش کو اس کی بدمعاشی کا بدلہ ملا. ریاست بدمعاشوں کی حمایت شروع کردے تو عوامی عدالتیں لگنا شروع ہو جاتی ہے​