گندم کی قلت، کراچی میں آٹا 100 روپے کلو ہوگیا

15karachiaatacenturey.jpg

سندھ بھر میں گندم کی قلت نے عوام کی مشکلات مزید بڑھادیں، گندم کی کمی کے باعث کراچی میں آٹے کی قیمت سو روپے کلو تک پہنچ گئی،کراچی کی فلور ملوں میں 30 فیصد پیداوار ی عمل کم ہوگیا ہے۔

گندم نایاب ہوئی تو کراچی میں آٹے کا شدید بحران پیدا جائے گا،اس سلسلے میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس چئیر مین حاجی محمد یوسف کی صدرات میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مارکیٹ میں گندم کی سوکلو کی بوری کی قیمت 7200 روپے ہوگئی ہے ،جس کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافہ جاری ہے۔

سندھ میں گندم کے بحران کی وجہ گندم کی فصل آنے پر محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی خریداری کا ہدف حاصل نہ کرنا ہے۔ صوبے میں گندم کی خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن مقرر کیا گیا تھا لیکن محکمہ خوراک نے صرف 7لاکھ 60 ہزارٹن کے قریب خریداری کی،وفاقی حکومت نے سندھ میں ہدف سے 50 فیصد کم گندم خریداری کا سخت نوٹس لیا۔

https://twitter.com/x/status/1491589831171915776
پاسکو اور محکمہ خوراک پنجاب اپنے ہدف کے مطابق خریداری کرچکے ہیں، جس کے بعد حکومت سندھ نے اچانک گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے۔

مارچ میں جب گندم کی فصل مارکیٹ میں آئی تو محکمہ کے فیلڈ افسران نے 2 روپے فی بوری رشوت لے کر کاشت کاروں سے فلور ملوں اور ٹریدرز کو گندم خریدنے کی اجازت دی اورمحکمہ خوراک نے خود خریداری نہیں کی۔

اب کاشت کاروں کے پاس تو گندم نہیں تو محکمہ خوراک فلور ملوں میں رکھی گندم کو ذخیرہ اندوزی کے ذمرے میں ڈال رہی ہے،اس سال گندم کے سیزن میں محکمہ خوراک کے افسران اور ایک پارٹی سے وابستہ فلور ملز مالکان نے کڑوروں روپے کمائے ہیں۔

حکومتی اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ خوراک نے صوبے بھر میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف آپریشن کا حکم دیا ہے، اب تک گندم کی 590,890.5 بوریاں برآمد کر لی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق پانچ ڈویژنوں کے مختلف اضلاع سے گندم کے 590,890.5 تھیلے برآمد کیے گئے۔

آٹا مہنگا ہونے پر شہر قائد میں عوام کیلیے دو وقت کی روٹی مزید مشکل ہوگئی ہے، سبزیاں، دالیں، گوشت ہر شے ہی مہنگی ہے، شہری حکومت سے مہنگائی کنٹرول کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt mixed achar govt is doing blunder after blunder. They are the problem of Pakistan not the solution.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور