وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کرک میں عمران خان کے خطاب بے شرمی قرار دے دیا
آڈیو ثبوت ہے کہ کوئی غیرقانونی کام نہیں ہوا نہ ہی کسی کوکوئی ناجائز فائدہ پہنچایاگیا
بھارت سے بجلی کاپلانٹ عمران کی حکومت کی پالیسی اور قانون کے مطابق آیا
عمران صاحب ہاؤسنگ سوسائٹی کے گرڈ سٹیشن کی تنصیب کے بارے میں18 جولائی 2020 کا ہائی کورٹ ملتان بینچ کا فیصلہ پڑھ لیں
فارن فنڈنگ کے عوض پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور معیشت کا سودا کرنے والا چیخیں مار رہا ہے
رومیتہ شیٹی ، اندردوسانج جیسے بھارتیوں سے فارن فنڈنگ لینے والا حسد چیخیں مار رہا ہے
غصہ اس بات کا ہے کہ شہباز شریف نے کوئی پالیسی بدلی نہ زمین مانگی اور نہ ہی 5 قیراط کے ہیرے مانگے
کوئی غیرقانونی کام نہ ہونے پر عمران خان غصے سے پاگل ہوگئے ہیں
عمران خان کو غصہ اور تکلیف ہی یہ ہے کہ آڈیو سے بھی کوئی غیرقانونی چیز برآمد نہ ہوسکی
غصہ اور تکلیف ہے کہ آڈیو میں بشری بی بی کے پانچ کیرٹ ہیرے کا ذکر نہیں
خیرات کے پیسے اپنی ذات اور سیاست کے لئے استعمال کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے کا چیخنا چلانا بنتا ہے
190 ملین پاﺅنڈ ”بندلفافے“ میں پانچ قیراط کی انگوٹھی دینے والے کو ”عطیہ“ کرنے جیسا کوئی کام نہیں ہوا
پانچ قیراط ہیرے کے لئے حکومتی پالیسی بدلنے والاآج دوسروں پر بہتان تراشی کررہا ہے
458 کنال زمین کے لئے حکومتی پالیسی بدلنے والاہمیشہ کی طرح آج بھی جھوٹ بول رہا ہے
توشہ خانہ کی پالیسی بدل کر کروڑوں روپے کی تین گھڑیوں سے منافع کمانے والاجھوٹ بولنے سے پہلے آئینہ دیکھ لیا کرے
اس آڈیو میں شوکت ترین اور آپ کے صوبائی وزرا کی پاکستان دشمن سازش جیسی کوئی بات نہیں نکلی