سیریز منسوخ ہونے پر افسوس ہے،کیوی وزیراعظم کا ردعمل سامنے آ گیا

9.jpg

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اچانک سیریز کی منسوخی کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کیوی ٹیم کا خیال رکھنے پر عمران خان کی شکریہ ادا کرتے ہوئے وضاحت کی کہ قومی ٹیم کی سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیسنڈا آرڈرن نے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے منسوخ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے دورے سے دستبرداری کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہیں۔ جیسنڈا آرڈرن نے مزید کہا کہ انہیں اندازہ ہے کہ کھیل کو اس طرح ختم کرنا شائقین کیلئے کتنا مایوس کن ہوتا ہے۔


جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ ان کی وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا خیال رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

دوسری جانب برطانوی ہائی کمیشن نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز پر کوئی انٹیلی جنس رپورٹ شیئر نہیں کی۔ ترجمان برطانوی ہائی کمیشن نے واضح طور پر کہا کہ اس طرح کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1438864939347812355
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ کردی گئی ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلی جانی تھی ، میچز 17 ، 19 اور 21 ستمبر کو شیڈول تھے ، جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک پانچ ٹی 20 کی میزبانی ہونی تھی۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
انگلینڈ نہیں اس کام میں انڈیا ملوث ہے نیوزی لینڈ ٹیم کو ڈرایا گیا ہے انڈیا نے جب یہ کوشش کی تو انہیں خود بھی یقین نہیں ہوگا کہ کیویز اتنے ڈراکل واقع ہونگے کہ ایک معمولی سی اطلاع پر دم دبا کر بھاگ کھڑے ہونگے
جیسنڈا اس بات کی تحقیق کرواے کہ انکو سیکورٹی تھریٹ کی اطلاع دینے والا کون سا ملک یا ایجنسی ہے؟