پاکستان اپنی کوئی بھی ہوم سیریز نیوٹرل وینیو پر نہیں کھیلے گا،رمیزراجہ


پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین رمیز راجہ نے دو ٹوک اعلان کردیا ہے کہ پاکستان اپنی کوئی بھی ہوم سیریز کھیلنے نیوٹرل وینیو پر نہیں جائے گا۔اپنے میدان ہی آباد کریں گے۔

چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کی منسوخی پر افسوس کا اظہار ہوا، ملکی کرکٹ کیلئے کسی کے آگے جھکنا نہیں، ویسٹرن بلاک ہمیشہ سے اپنا مطلب نکالتا ہے، ہم بلاک بنا کر کوئی چیز بلاک نہیں کرنا چاہتے۔

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کی منسوخی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال بالکل بھی اچھی نہیں، پاکستان کرکٹ پر دباؤ ہے، کرکٹ بورڈ کو کہہ دیا ہے کہ اگر آسٹریلیا نہیں آتی تو پلان بی تیار ہو۔

اس موقع پر رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی میچ کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، یہ جاننا ہے کہ ہمارے ساتھ ایسا کیوں کیا گیا؟ اپنی خودداری اور کرکٹ کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کا فیصلہ متوقع تھا، بدقسمتی سے مغربی بلاک اکٹھا ہوجاتا ہے، ہم ایشیائی بلاک بنائیں گے، ہماری جانب سے مخالفین کا مقابلہ کرنے اور کوئی رعایت نہ دینے کا عزم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھی وہاں تک جائیں گے جہاں تک ہمارا فائدہ ہے، صورتحال کا سب کو علم ہے، یہ کوئی اچھی صورتحال نہیں ہے ،ہمارے لیے اب تک سبق ہی سبق ہے، پتہ چل رہا ہے کہ کون دوست ہے، کون ساتھ کھڑا ہے۔

رمیز راجہ نے کہاکہ ہمارے لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ بغیر کچھ شیئر کیےدورہ ختم کر دیا جائے، یہ سب ہمارے ہاں ایک مائنڈ سیٹ کے ساتھ آتے ہیں۔
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
رمیز راجہ نےآگے بڑھ بڑھ کر چوکے چھکے مارنے شروع کر دییے
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
رمیز راجہ نےآگے بڑھ بڑھ کر چوکے چھکے مارنے شروع کر دییے یہ تو ہونا تھا اللہ بخشے مرحوم عبدالقادر کہتے تھے پی سی بی پاکستانی کرکٹر کی جائیداد ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اصل کرکٹر چیرمین آتے ہی ہل جھل شروع اوریہاں باہر سے بندے لا لگانا زیادتی ہے کرکٹ کو نہیں سمجھتا وہ کرکٹ بورڈ کا چیرمین لگا دیا جاتا پٹواریوں نے تو اپنے دور میں حد ہی کر دی دو ظلم کیے نمبر ایک جیسے مثال نجم سیٹھی ڈرامے باز کے لے لیجیے ایک نمبر کا فراڈیا دو نمبر آدمی کرکٹ پی سی بی کا چیر مین لگا دیا صرف دھاندلی کروانے یعنی ہارتی سیٹوں پر پنکچر لگانے کے عوض دوسرا ظلم شہباز شریف جب وزیر اعلی تھا تو سری لنکا ٹیم پر حملہ ہوا تب سے اب تک پاکستانی کرکٹ بیرا ہی غرک کردی ان پٹواریوں نے اور آج مگرمھچ کے آنسو رو رہے ہیں
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
Pakistan should not play at neutral groud unless other team also play their home series at neutral ground.