کرتار پور آئے سکھ یاتری نے اپنی بیوی کی شادی پاکستانی شہری سے کرادی

2sikhwweds.jpg

پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے گونگے بہرے جوڑے کی عجیب محبت کی کہانی سامنے آئی ہے، بھارتی شہر لکھنو سے تعلق رکھنے والا اشتوش سنگھ اپنی 39 سالہ بیوی پرم جیت کور کو اس کے پاکستانی دوست سے ملوانے کے لئے لاہور لے کر آیا، اور اس کی شادی پاکستانی نوجوان عمران سے کرا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کے مطابق کچھ روز قبل بھارت سے ہزاروں سکھ یاتری بابا گورو نانک کا جنم دن منانے پاکستان آئے ان میں 39 سالہ پرم جیت کور اور اس کے شوہر اشتوش سنگھ بھی شامل تھے، یہ دونوں گونگے اور بہرے ہیں ان کی پاکستان آمد کا مقصد بابا گورو نانک کے جنم دن کے علاوہ ایک پاکستانی نوجوان عمران سے ملنا تھا، جو راجن پور کا رہائشی ہے۔

پرم جیت کی محمد عمران سے چند برس پہلے فیس بک پر دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی، پرم جیت کے شوہر اشتوش سنگھ جو اس سے عمر میں کافی بڑے ہیں ان کی ایک اور بیوی بھی ہے، انہیں اپنی بیوی کی پاکستانی نوجوان سے محبت کاعلم تھا۔

دونوں 17 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئے اور عمران سے رابطہ کیا۔ اشتوش سنگھ نے اپنی بیوی پرم جیت کوطلاق دے دی جس کے بعد اس نے اسلام قبول کر کے اپنا نام پروین سلطانہ رکھ لیا۔ جس کے بعد 23 نومبر کو سیشن کورٹ میں قبول اسلام کا بیان حلفی جمع کروانے کے ساتھ محمدعمران سے نکاح بھی کرلیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عمران شادی کے بعد پرم جیت کے ساتھ بھارت جانا چاہتا تھا مگر اس کے سفری دستاویز نہ ہونے پر اسے پاکستانی امگریشن حکام نے روک لیا۔ جب کہ اس کی نوبیاہتا اہلیہ نے اس سے وعدہ کیا ہے کہ وہ بہت جلد مستقل طور پر پاکستانی آ جائے گی۔
 

desikachra

Voter (50+ posts)
SIKHOON MAI BHI IDDAT WIDDAT HOTI HAY KIA??? WAISY IMRAN KOO PREGNENCY TEST TOO KARWA HI LEENA CHAHYEE SUHAG RAAT SAY PEHLAY :pakistanflag:pakistanflag ? ? ? ? ?
Ahmaqon ka masla yeh hei ke wo apne aap ko aqlmand smjhte hein. Masla musalman se nikah ka hei na ke uss ke sabqa mzhab ka. Msla is nikah ka hei na ke kisi aur ka. Ahmaq khin ke.
 

feeneebi

MPA (400+ posts)
SIKHOON MAI BHI IDDAT WIDDAT HOTI HAY KIA??? WAISY IMRAN KOO PREGNENCY TEST TOO KARWA HI LEENA CHAHYEE SUHAG RAAT SAY PEHLAY :pakistanflag:pakistanflag ? ? ? ? ?

اس خاتون نے اسلام قبول کرنے کے بعد نکاح کیا ہے۔ اس لیے میرے خیال میں اس پر عدت کا اصول لاگو ہو گا۔