روپے کی قدرمیں بہتری آنے لگی، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

dollar-pkr-psx111.jpg


سعودی عرب سے ملنے والی تین ارب ڈالر کی امداد کے بعد پاکستانی روپے میں بہتری آنے لگی۔۔ سٹاک مارکیٹ میں بھی غیریقینی صورتحال کے بعد معمولی تیزی ریکارڈ

تفصیللات کے مطابق آج روپے کی مسلسل قدر گرنے کے بعد پاکستانی روپے میں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔ ڈالر کی قدر میں 29 پیسے کمی دیکھنے میں آئی۔

ا سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 29 پیسے سستا ہو گیا اور ڈالر کی قیمت 176 روپے 77 پیسے سے کم ہو کر 176 روپے 48 پیسے ہو گئی ۔

https://twitter.com/x/status/1467808678350831616
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی معمولی تیزی دیکھنے میں آئی۔۔ اُتار چڑھاؤ کے بعد 47.94 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 43280.77 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

Clipboard14.jpg


آج کاروباری دن کے اختتام پر 0.11 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 7 کروڑ 40 لاکھ 36 ہزار 919 شیئرز کا کاروبار ریکارڈ ہوا۔

خیال رہے کہ 2 دسمبر جمعرات کے روز سٹاک مارکیٹ کریش ہوگئی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے 2300 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔