صحافی حسنین شاہ کو کیوں قتل کرایا؟گرفتارملزم عامربٹ کا انکشاف

amirib11.jpg


میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں نجی ٹی وی چینل کے صحافی حسنین شاہ کے قتل کے مرکزی ملزم عامر بٹ نےاعتراف جرم کرلیا اور کہا حسنین شاہ کو اس نے لین دین کے تنازع پر قتل کرایا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں نجی ٹی وی کے صحافی حسنین شاہ قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، کیونکہ دوران تفتیش مرکزی ملزم عامر بٹ نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

ملزم عامربٹ نے اعتراف کیا کہ اس نے حسنین شاہ کو لین دین کے تنازع پر قتل کرایا، دونوں شوٹرز کو قتل کا ٹارگٹ دیا اور 3 روزتک ریکی کی گئی اور اس مقصد کیلئے حسنین شاہ کے دفتر کے قریب پارکنگ میں گاڑی کھڑی کی تھی۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ صحافی حسنین شاہ کو قتل کرنے والے شوٹرز پہلے بھی کئی بار جیل جا چکے ہیں ریکارڈ یافتہ ٹارگٹ کلر ہیں جو کہ کئی افراد کو گولیاں مار کر زخمی بھی کر چکے ہیں۔


پولیس نے تفتیش میں پتہ چلایا ہے کہ مرکزی ملزم عامربٹ نے 10 سال سے یہ شوٹرز رکھے ہوئے تھے۔ سی آئی اے پولیس نے مرکزی ملزم عامربٹ کی نشاندہی پرایک اور مبینہ ملزم فرحان شاہ کو بھی گرفتار کیا تھا ، جسے رحمان پورہ سے گرفتار کیا گیا۔

یاد رہے کہ لاہور پریس کلب کے باہر نجی ٹی وی کے کرائم رپورٹر حسنین شاہ کے قتل کیس میں ملوث تین شوٹرز کو پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کیا، ملزمان کو سی سی ٹی فوٹیج اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

صحافی حسنین شاہ کو پیر کے روز شملہ پہاڑی کے مقام پر لاہور پریس کلب کے باہر شوٹرز نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ واقعہ پر وزیراعلیٰ اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے نوٹس لیکر فوراً ملزموں کی کارروائی کی ہدایت دی تھی۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
پولیس کا دعویٰ ہے کہ صحافی حسنین شاہ کو قتل کرنے والے شوٹرز پہلے بھی کئی بار جیل جا چکے ہیں ریکارڈ یافتہ ٹارگٹ کلر ہیں جو کہ کئی افراد کو گولیاں مار کر زخمی بھی کر چکے ہیں۔

یہ حال ہے ہماری کرپٹ عدلیہ کا۔۔۔ ان تمام قتلوں کا گناہ ان کرپٹ ججز پہ ہوگا۔۔ اور اسکی وجہ سے انشاء اللہ جہنم میں جلتے رہینگے۔