سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل کی گرفتاری اور اس پر تشدد مجھے نشانہ بنانے کی سازش کا حصہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ڈاکٹر شہباز گل کو دوبارہ 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیےجانے پر ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹر بیان میں کہا کہ شہباز گل کو دوبارہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جانے پر بہت تشویش ہے۔

عمران خان نے کہا کہ شہبازگل کو اغوا کے بعد ایک نامعلوم مقام پر لے جایا گیا اور بعد میں پولیس اسٹیشن لایا گیا، اس دوران ان پرہونے والے تشدد سے ڈاکٹرشہبازگل کی ذہنی و جسمانی حالت شدید نازک ہے، یہ مجھے نشانہ بنانے کی سازش کا حصہ ہے۔
دوسری جانب شہباز گل کے وکلاء نے دوبارہ 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے سیشن کورٹ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتےہوئے عدالت سےسیشن کورٹ کےفیصلےکو کالعدم قرار دیتے ہوئے اور درخواست پر آج ہی سماعت کرنے کی استدعا کردی ہے۔