عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں9ماہ کی کم ترین سطح پر،عوام کوکتنا ریلیف ملےگا؟

9olicepricedecpaksistanreleif.jpg

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہونے کے بعد پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں 9 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں برنٹ آئل کی قیمتیں نچلی سطح پر چلی گئی ہیں، خام تیل اس وقت 84اعشاریہ06 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب امریکی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمتیں 76اعشاریہ71 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔

عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کو دیکھتے ہوئے پاکستان میں متعلقہ ادارے اوگرا نے بھی اپنی ورکنگ شروع کردی ہے، ابتدائی ورکنگ کے مطابق یکم اکتوبر سے ملک میں پیٹرول کی قیمت9 روپے کم ہوسکتی ہے۔


انڈسٹری ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت18 روپے تک کم ہوسکتی ہے۔

اوگرا ابتدائی ورکنگ کے بعد تین روز کے اندر قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سمری مرتب کرکے حکومت کو بھجوائے گی، تاہم وزارت خزانہ سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گےجس کے بعد حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں کمی کا اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں کساد بازاری کا خدشہ منڈلانے لگا ہے اور تیل کی عالمی قیمتیں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں، جس کے بعد فی بیرل تیل84.80ڈالرزکا ہوگیا،ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت کم ہو کر 77.21 ڈالر پر آگئی ہے جو 6 جنوری کے بعد کم ترین سطح ہے۔

دنیا کے اہم مرکزی بینکوں کی طرف سے شرح سود اور امریکی ڈالر میں اضافے کی وجہ سے دیگر ممالک کے صارفین کی خام تیل خریدنے کی صلاحیت محدود ہونے سے عالمی سطح پر کساد بازاری کا خدشہ ہے،جس کی وجہ سے تیل کی قیمتیں شدید متاثر ہورہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نومبر کے لیے برینٹ کروڈ فیوچر 1.35 ڈالر یا 1.57 فیصد کم ہوکر 84.80 ڈالر فی بیرل ہوگیا،جس سے معاہدے میں 84.51 ڈالر تک کمی ہوئی، یہ 14 جنوری کے بعد سب سے کم ترین سطح ہے۔

دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ میں خام تیل کی قیمت نومبر میں ترسیل کے لیے 1.15 ڈالر یا 1.46 فیصد کم ہو کر 77.59 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے باوجود پاکستان میں صارفین ابھی تک تیل اور گھی کی زیادہ قیمتیں ادا کر رہے ہیں،پاکستان میں تیل و گھی کے ڈسٹری بیوٹرز کے مطابق تیل وگھی کی پیداواری کمپنیوں کی جانب سے انھیں یہ مصنوعات مہنگی ہی مل رہی ہیں اس لیے وہ اسے سستا فراہم نہیں کر سکتے ہیں۔
 

Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
Disaster Dar will bring down the petrol prices, and the public and establishment will praise him. It was part of the script to use Miftah for all the dirty work to plunder the wealth and to close down the corruption cases.