ٹرین کے کرایوں میں ہوشربااضافہ،اکانومی کلاس کا کرایہ بھی ہزاروں میں

railway11.jpg


پاکستان ریلوے کا مہنگائی سے تنگ عوام کو مہنگائی کا تحفہ،ریلوے حکام نے ٹرینوں کی تمام کلاس کے کرایوں میں اضافہ کردیا، ریلوے انتظامیہ نے کرایوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی اور پشاور کے درمیان براستہ لاہور چلنے والی خیبر میل ٹرین کی اے سی سلیپر کلاس کا کرایہ 11 ہزار کردیا گیا۔

اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھا کر 8 ہزار روپے کردیا گیا، اے سے اسٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ 7ہزار روپے کردیا اور خیبر میل ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ بڑھا کر 3ہزار روپے کردیا گیا،لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی کے درمیان چلنے والی قراقرم ایکسپریس ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھا کر7ہزار اور قراقرم ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ 3ہزار روپے کیا گیا۔

کراچی ایکسپریس ٹرین کا لاہور اور کراچی کے درمیان اے سی سلیپر کلاس کا کرایہ بڑھا کر 9، ہزار روپے کردیا گیا ہے اسی ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھا کر7 ہزار روپے کیا گیا ہے اے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر 5، ہزار روپے ہو گیا ہے اور کراچی ایکسپریس ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ بھی بڑھا کر 3،ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

پشاور سے براستہ راولپنڈی فیصل آباد کراچی کے درمیان چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بڑھا کر7 ہزار روپے اور اے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر 5، ہزار روپے کردیا گیا، رحمان بابا ایکسپریس ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ بڑھا کر 3، ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

لاہور اور کراچی کے درمیان براستہ ساہیوال چلنے والی پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ بھی بڑھا کر7 ہزار روپے کردیا گیا، اے سی اسٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر 5، ہزار روپے ہو گیا ہے پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ بھی بڑھا کر 3، ہزار روپے ہو گیا ہے۔

تمام ٹرینوں کے تمام کلاسوں میں اضافہ کا اطلاق آج سے ہی ہورہا ہے،ملک بھر کے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس اور ڈویژنل کمرشل آفیسر کو نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے تاکہ ان لائن اور ریلوے ریزرویشن دفاتر سے جن ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے اسی مناسبت سے کرانے وصول کیے جائیں گے،سیلاب کے باعث بند ٹرین سروس بھی آج سے مرحلہ وار شروع کردیا گیا ہے، پہلی ٹرین کراچی سے پشاور کیلیے روانہ کردی گئی ہے۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
اور کریڈت جاتا ہے مریم باجوہ کو دراصل مریم باجوہ جو بھی کرتی ہے
سمجھ لیں آصف باجوہ خود کرتا ہے نئی نئی گدی سنبھالنے والے
چوہدری نے اپنے باپ دادے کے وقت کے بزرگ ضعیف میراثی کو اپنی ہونی والی شادی پر کسی کام سے بلانے کے لئے اپنا ملازم بھیجا اور چودری ُ
نے ملازم کو کہا کہ میراثی کو
کہناضرور آنا
میں بہت زیادہ مصروف ہوں
اپنی شادی کے انتظامات میں
ورنہ خود آتا تمہیں بلانے کو کیونکہ
تم میرے باپ دادے کے وقت کے بزرگ میراثی ہو بس یوں سمجھو میں خود آیا ہوں
میراثی نے جواب دیا
چودری جی کو کہنا
چودری جی فکر کی بات نہیں
آپ اپنا کتا بھی بھیجیں گے تو میں سمجھوں گا
چودری جی خود آئے ہیں
چھوٹے چودری جی کو کہنا
بے فکر ہوجاؤ۔

اب کرداروں کا تعین آپ خود کرلیں
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
نوتھیوں کو زلیل کرنے کے لیئے یہ ایک تصویر ہی کافی ہے۔

?

maxresdefault.jpg