پنجاب میں احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری

eshi1i111.jpg


پنجاب کابینہ نے 100ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دے دی ہے،چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ پنجاب کابینہ نے 100 ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دے دی ہے،

چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ پروگرام سے 80 لاکھ گھرانے مستفید ہونگے،احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت آٹے، دال، گھی یا پکانے کے تیل پر40 فیصد تک رعایت ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1576433035796283398
انہوں نے کہا کہ صارفین اور دکانداروں کے لیے آج سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے، گھرانے اور دکاندار اس پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے کیو آر کوڈ کو اسکین کر کے رجسٹریشن کروائیں۔

https://twitter.com/x/status/1576432881424945153
انہوں نے کہا کہ کریانہ دکاندار اس کیو آر کوڈ کو اسکین کر کے رجسٹریشن کروائیں، جو دکاندار پہلے سے پروگرام میں شامل تھے ان کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ دکانداروں کو ہر سبسڈی سیل پر 8 فیصد کمیشن اور ہر سہہ ماہی میں قرعہ اندازی کے ذریعے قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔

ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ پنجاب میں جو گھرانے احساس راشن رعایت سے مستفید ہونا چاہتے ہیں وہ کیو آر کوڈ کے علاوہ 8123 پر گھر کے کسی ایک فرد کا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر یا پنجاب خدمت مراکز سے رجوع کر کے بھی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں،جو گھرانے پہلے سے پروگرام میں رجسٹر تھے وہ اہل ہوں گے مگر ان کو دوبارہ رجسٹر ہونا ہوگا۔

https://twitter.com/x/status/1576449741239767040
 

Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
Yeh baat kanjri gashti mujrima ko pata chal gai tu uncle say shikayat karay gi aur isko bundh karwanay key koshish karay gi
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

arifkarim


Every patriotic Pakistani carry great respect for Dr. Sania Nishter in his/her heart... including myself.
This respect is not bestowed upon her but she earned that respect with her honesty, dignity and hard work.
God bless her.... pray for her long life and good health.