امریکی سفارتخانے نے نئے نامزد آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو مبارکباد دی ہے۔
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پاکستان کی منتخب سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کےلیے پرعزم ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تجارت، سرمایہ کاری، صحت کی حفاظت، موسمیاتی تبدیلی اور علاقائی سلامتی کے امور پر آگے بڑھیں گے۔
امریکی سفارتخانے نے نہ صرف حکومت اور عسکری قیادت بلکہ سول سوسائٹی کے شرسکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔