Media and Society

Caballero

Senator (1k+ posts)
Yay media he tha jisnay ek evening concert ko dharna bania !

D2rQNpYW0AElPnB.jpg
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


اعلیٰ اعلیٰ..... بہت اعلیٰ
میرا خیال ہے کہ "بندر کے ہاتھ استرا" کے مصداق کسی بھی معاشرے کے بے وقوف اور ان پڑھ لوگوں کے ہاتھ میں پکڑا ہوا بظاہر یہ بےضرر دکھنے والا چھوٹا سا "مائیک" کسی "نیوکلئیر بم" سے کسی بھی طرح کم نہیں ہے . فی زمانہ جہاں کوئی بھی خبر یا الزام پلک جھپکتے میں دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے میں پہنچ جاتا ہے وہاں نہ تو اس مائیک کی افادیت سے انکار ممکن ہے اور نہ ہی اس کے خطرناک ترین ہتھیار ہونے میں کوئی شک یا ا نکار ہے . ففتھ جنیرشن وار میڈیا میں بظاہر اسی بے ضرر ہتھیار سے لڑی جا رہی ہے اور لڑی جاتی رہے گی جو انسانی تاریخ کا دھارا موڑ کر رکھ دے گی . اسی بےضرر ہتھیار کے باعث کئی پرانے ملک صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے اور کئی دوسرے نئے وجود میں آئیں گے . عرب سپرنگ میں ہم نے اس کا نظارہ اپنی آنکھوں سے دیکھا

آئینی حدود و قیود اور سزا و جزا کے نظام کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کیا جانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے