Bangash
Chief Minister (5k+ posts)
میں نے تمہیں کہا تھا نا کہ تم بھی کافر ثابت ہو گے ہو آج سے .... یہ پوسٹ کی تھی میں نے .... اب تم خود دیکھ لو
نہیں راز بھائی میں سمجھتا ہوں بہتر مسلمان وہی ہیں جس کے دل میں رحم ہو راشد فاروق کی طرح ،بہتر وہی ہیں جن کے اعمال بہتر ہوں جیسے اپنوں کے لئے ویسے پرائیوں کے لئےمحبت اور ترس رکھتے ہوں - اپنے لئے تو بہت سے لوگ نماز پڑھتے ہیں حج جانے پر پیسے خرچ کرتے ہیں روزے رکھتے ہیں لیکن دوسروں کو حقارت سے دیکھتےہیں اور ان کے حقوق کا لحاظ نہیں رکھتے اس سے اسلامی معاشرتی فرائض اور حقوق مکمل نہیں ہوتے- مسلمان انسان کو اللہ کی راہ پر چلنے کی تلقین ہوتی ہے- اللہ انسانوں سے ماں کی محبت سے ٧٠ گناہ زیادہ محبت رکھتے ہیں لیکن ان سے نہیں جو ظالم ہوں جو مشرق ہوں ہم اگر ایسے لوگوں سے محبت رکھتے ہیں تو ان کو سمجھانا بھی ہمارا فرض ہے ماں کی طرح، ہم انسان تو پرائے بندے کے ساتھ ماں جیسے سلوک بھی نہیں کرسکتے یہ بھی نا ممکن ہوتا ہے اگر کوئی تھوڑی بہت کوشیش کرے تو دنیا کا ہر غیر مسلم مسلمان ہوگا اور بہت کم وہ ہونگیں جو کفر کی راہ اختیار کریں گے- سچی محبت اور ترس ہی انسان کو پگلا دیتا ہے اور اصلی مسلمان وہی ہوتے ہیں جن کی قربت اور محبت سے انسان برف کی طرح پیگل جاتا ہے- اس کہانی میں رحم اور ترس کی بات ہوئی ہے لیکن حقیقی ترس نہیں حقیقی ترس محبت تب ہوتی جب امام دین کی محبت سے سنتو رام مسلمان ہوجاتا اگر مسلمان نہ ہوتا تو انکار کرتا اللہ کے ماننے سے اور جب اللہ سے کوئی منکر ہوتا ہے انکار کرتا ہے تو ایسے لوگوں کو اگر اللہ جہنم میں ڈالنے کا کہتا ہے اس پر کسی مسلمان کو ترس نہیں آنا چاہئے کیونکہ یہ انتخاب اس بندے کا اپنا ہے
کوئی اگر اسلام سے انکار کردے اور تو وہ کافر بن جاتا ہے اور اس کے بعد کافر کا ساتھ دینا اس کی طرفداری کرنا غلط ہوتا ہے- اس طرح اسٹینڈ لینے سے ضرور اسلام سے دور ہوسکتا ہے یعنی گمراہی کی طرف جاسکتا ہے لیکن کافر نہیں بنتا ، کافر تب ہوتا ہے جب خود انکار کردے اور کفر اختیار کرلے تب اپ اس کو کافر کہ سکتے ہیں